اسلام آباد(آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے جہانگیر ترین ہم خیال گروپ نے وزیر اعظم سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا کردی تاہم وزیر اعظم نے اسے مستردکردیا ہے ۔جہانگیر ترین گروپ کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے
جس کے مظابق وفد نے جسٹس ساحر علی، تصدیق جیلانی اور ناصر الملک کی سربراہی میں کمیشن بنانے کی استدعا کی ہے ۔وزیراعظم نے ہم خیال گروپ کی تحقیقاتی کمیشن بنانے کی استدعا مسترد کردی ۔وزیر اعظم نے گروپ کے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا مجھ سے امید رکھیں ہر صورت انصاف ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ہم خیال گروپ کی جانب سے شہزاد اکبر کو معاملہ سے الگ کرنے کی بھی درخواست کی گئی ۔وزیر اعظم نے یہ درخواست بھی مسترد کردی۔ وزیر اعظم کا کہناتھا آپ مجھ پر اعتماد رکھیں۔شہزاد اکبر بہترین کام کر رہے ہیں۔