ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

وزیراعظم سےجہانگیر ترین ہم خیال گروپ کی ملاقات ، وزیراعظم نے اہم مطالبہ مسترد کر دیا

datetime 27  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے جہانگیر ترین ہم خیال گروپ نے وزیر اعظم سے جوڈیشل کمیشن بنانے اور معاون خصوصی شہزاد اکبر کو معاملہ سے الگ کرنے کی استدعا کردی تاہم وزیر اعظم نے دونوں مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے امید رکھیں ہر صورت انصاف ہوگا،میری واضح پالیسی ہے کہ احتساب کے دوران مخالفین کے ساتھ بھی

زیادتی نہ ہو ۔جہانگیر ترین گروپ کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق راجہ ریاض، نعمان لنگڑیال، عبدالحئی دستی، نذیر چوہان نے وزیراعظم سے ملاقات کی ۔ راجہ ریاض نے کہا وزیراعظم صاحب ! جہانگیر ترین صاحب کی خدمات آپ سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، نذیر چوہان نے کہا ہم فیور نہیں مانگ رہے، چاہتے ہیں انصاف کے تقاضے پورے ہوں، ایسا لگتا ہے کہ شہزاد اکبر صاحب کا ٹارگٹ صرف جہانگیر ترین ہیں، نعمان لنگڑیال کا کہناتھا معاملہ چینی کا تھا، اس میں سے کچھ نہیں ملا تو اور کیسز کھول دئیے، ارکان نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ شہزاد اکبر اور انکی ٹیم کو اس معاملے سے الگ کرکے کمیشن سے تحقیقات کروائیں۔ ارکان نے استدعا کی کہ جسٹس ساحر علی، تصدیق جیلانی اور ناصر الملک کی سربراہی میں کمیشن بنا یاجائے ۔ اس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا مجھے اچھا لگا کہ آپ نے اپنے اعتراضات بتائے۔ وزیراعظم عمران خان نے سوال کیا آپ سب لوگوں کو مجھ پر اعتماد ہے؟۔میری واضح پالیسی ہے کہ احتساب کے دوران مخالفین کے ساتھ بھی زیادتی نہ ہو، وزیراعظم کا کہناتھا جہانگیر ترین میرے ذاتی دوست اور پارٹی کے اہم رہنمائ￿ ہیں، انصاف کا تقاضا ہے کہ ہم سب قانون کے سامنے جوابدہ ہوں، ہم میرٹ اور انصاف کا مقصد کے لیے اقتدار میں آئے ہیں، چینی کی قیمت میں اچانک اتنا اضافہ ہوا تو کیا ہم پوچھیں بھی نہیں؟ ۔آپ لوگ یقین رکھیں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔قانون کی بالادستی کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، وزیراعظم عمران خان نے کہا انصاف کا تقاضا ہے کہ سب کو صفائی کا پورا موقع ملے۔شہزاد اکبر کو کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، وہ میرٹ پر کام کررہے ہیں۔ ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…