بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

عید الفطر کے چاند کی پیش گوئی سے متعلق خبریں۔۔۔ چیئر مین رویت ہلال کمیٹی کا اہم بیان سامنے آگیا

datetime 27  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)رمضان و عیدین کی رویت کے حوالے سے پشین گوئی سے اجتناب کیا جائے،رویت ہلال کمیٹی اتحاد و وحدت کا ایک عظیم مرکز ہے۔ یہ بات چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے وزارت سے جاری ایک بیان میں کہی۔

انہوں نے چند اخبارات میں عید الفطر کے چاند کی پشین گوئی کے حوالے سے چھپنے والی خبر کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ چاند کی رویت پر کسی بھی قسم کی پشین گوئی اور قبل از وقت تبصرے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ ۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ رویت ہلال کمیٹی ملک میں یکساں رمضان و عیدین کے انعقاد اور چاند کی رویت سے متعلق مکمل ہم آہنگی کی کیلئے مصروف عمل ہے۔ اس ضمن میں کوئی فرد یا ادارہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کی مدد کرنا چاہے تو اس کیلئے موبائل نمبر 03339100619 موجود ہے۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان نے میڈیا سے بھی اپیل کی کہ چاند کی رویت پر قبل از وقت تبصروں اور پیشین گوئی کی تشہیر نہ کی جائے، ایسے عناصر کی حوصلہ افزائی سے رویت ہلال کمیٹی کی ملکی وحدت اور مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کی کوششوں کو نقصان پہنچتا ہے۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان ، مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے عوام سے بھی گذارش کرتے ہوئے پیغام دیا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان پر مکمل اعتماد رکھیں جو شرعی قوانین کے تحت جدیدتکنیکی شعبہ جات اور ملک بھر میں ضلعی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کی معاونت سے اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…