بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

جہانگیر ترین کیس میں کون اسلام آباد سے کال کرتا ہے ؟ راجہ ریاض کا حیران کن انکشاف

datetime 27  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کے رکن راجہ ریاض نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلام آباد سے جہانگیر ترین کیس کے حوالے سے فون جاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیا ن میں راجہ ریاض کا کہناتھا کہ سیاسی شخصیت جہانگیر ترین کیس میں اسلام آباسے کال کرتی ہے ، وزیراعظم عمران خان کے سامنے اپنا

موقف رکھیں گے اور ہمیں امید ہے کہ کپتان حقائق سنے گا اور انصاف کرے گا ، ہم انصاف چاہتے ہیں اس لیے شفاف ٹرائل پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے بیان پر جواب دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ گا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے آ ج ملاقات کرنے والے جہانگیر ترین ہم خیال گروپ کے 33ممبران قومی و صو بائی اسمبلی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ان میں سے 11قومی اسمبلی اور 22 صوبائی اسمبلی کے ممبران ہیں۔قومی موقر نامے کے مطابق رانا غلام قادر کی خبر کے مطابق ممبران قومی اسمبلی میں راجہ ریاض ، سمیع گیلانی ، ریاض مزاری ، خواجہ شیراز ، مبین عالم انور،جاوید وڑائچ ، غلام لالی ، غلام بی بی بھروانہ ، فیض الحسن شاہ ، صاحبزادہ محبوب سلطان اور صاحبزادہ امیر سلطان شامل ہیں ۔ ایم پی ایز میں صو بائی وزیر نعمان لنگڑیال ، صو بائی وزیر اجمل چیمہ ، مشیران عبد الحئی دستی ، امیر ایم خان ،رفاقت گیلانی اور فیصل جبوانہ اور ایم پیز میں خرم لغاری، اسلم بھروانہ ،نذیر چوہان ٗآصف مجید، بلال وڑائچ ، آ فتاب ڈھلوں ٗ طاہر رندھاوا، زوار وڑائچ، نذیر بلوچ ٗ عمر تنویر بٹ ، امین چوہدری، چوہدری افتخار گوندل، غلام رسول سانگھا، سعید اکبر نوانی اور صائمہ نعیم شامل ہیں ۔یاد رہے کہ دونوں دیرینہ دوستوں کے درمیان یہ طویل عرصے بعد ملاقات ہے۔جہانگیر ترین کے خلاف اس وقت اہم کیس عدالت میں چل رہا ہے اس درمیان یہ ملاقات اہمیت کی حامل ہے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…