اسلام آباد (این این آئی)سکروٹنی کمیٹی نے غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی جانب سے نظرثانی کی درخواست مسترد کر دی۔ منگل کو پی ٹی آئی کی ممنوعہ غیرملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے
سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا،سکروٹنی کمیٹی اجلاس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر اپنی ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور بھی سکروٹنی کمیٹی میں پیش ہوئے ۔الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کمیٹی سے 31 مئی تک رپورٹ مانگ رکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی جانب سے نظرثانی کی درخواست مسترد کر دی۔پی ٹی آئی نے 14 اپریل کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کی تھی،الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کو دستاویزات کا جائزہ لینے کی اجازت دی تھی،پی ٹی آئی کی جانب سے اس فیصلے پر نظرثانی کی درخواست 14 اپریل کو دائر کی گئی تھی