بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

امتحانی مراکز کے باہر کرونا ایس او پیز پر عمل نہیں ہو رہا ،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 27  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کیمبرج امتحانات میں امتحانی مراکز کے باہر کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔وفاقی وزیر نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کیمبرج امتحانات کے انعقاد کی اجازت سخت ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے سے مشروط تھی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سے ایسی کئی اطلاعات آچکی ہیں کہ

امتحانی مراکز کے باہر ایس او پیز پر بالکل عملدرآمد نہیں کیا جارہا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سے ملک میں کورونا وبا کی تیسری لہر میں شدت آنے کے باوجود کیمبرج امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ جو طلبہ مطمئن نہیں وہ اکتوبر، نومبر میں امتحانات دے سکتے ہیں، کیمبرج طلبہ کو اکتوبر، نومبر کے امتحانات کیلئیاضافی فیس نہیں دینی ہوگی۔‎۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر وزیر تعلیم شفقت محمود نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان اس سال مئی کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار کسی طالب علم کو بغیر امتحان کے پاس نہیں کیا جائے گا۔ کورونا وباء کی تیسری لہر میں شدت کی وجہ سے پنجاب کے 25اضلاع میں تعلیمی ادارے غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردیئے گئے۔ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر صوبے بھر کے 25 اضلاع کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نویں سے بارہویں جماعت کے طلبا بھی سکول نہیں آئیں گے۔متاثرہ اضلاع میں لاہور، قصور، راولپنڈی، ساہیوال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، اوکاڑہ، ملتان، پاکپتن، فیصل آباد، چکوال، حافظ آباد، جھنگ، بھکر، خانیوال، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور دیگر شامل ہیں۔جن اضلاع میں کورونا کیسسز کی شرح پانچ فیصد سے زیادہ ہیں وہاں تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئیں ہیں۔مرادراس کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے باقی گیارہ اضلاع میں سکول ایس او پیز پر بھرپور عملدرآمد کے

ساتھ پرانے شیڈول کے مطابق کھلے رہیں گے، سکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ مشکل، لیکن طلبا و اساتذہ کی حفاظت کے لئے کیا گیا ہے۔ ضلع کوٹلی میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کوٹلی نے ٹوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جملہ سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات کالجز/ یونیورسٹی / دینی مدارس اور انسٹیٹیوٹ 24 اپریل تا 17مئی بند رہیں گے

کاروباری مراکز ہفتہ کے پانچ ایام بمطابق ایس او پیز شام 6،بجے تک کھلے رہیں گے البتہ لازمی سروسز (کریانہ جنرل سٹور،سبزی فروٹ، بیکرز،گوشت مرغ،ایل پی جی،ٹائر پنکچر شاپ)درج بالا اوقات کار کے تابع ہفتہ کے ساتوں ایام کھلیں رہیں گے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…