منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عدالت عظمیٰ کا معزز جج اپنے لئے انصاف مانگ رہا ہے

datetime 26  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے سپریم کورٹ کے معزز ججز کا جسٹس فائز عیسیٰ نظرثانی اپیل میں فیصلہ خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی سپریم کورٹ کا ایک معزز جج اپنے لئے انصاف مانگ رہا ہے۔ یہ شاید پاکستان کی تاریخ کا انوکھا باب رقم ہونے جارہا ہے لیکن آج کے فیصلے نے حق او باطل میں فرق واضح کردیا۔ اے این پی سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک میں انصاف کا بول بالا ہوگا تو ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔آج کے فیصلے نے

ایک بار پھر ثابت کردیا کہ پاکستان میں حق کیلئے کھڑا ہونا اور لڑنا ایک مشکل عمل ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ احتساب کے نام پر ڈرامہ مزید نہیں چلے گا، ڈھائی سال میں اپوزیشن کے ساتھ اپوزیشن کی گئی، کارکردگی صفر رہی۔اگر واقعی احتساب کرنا ہے تو شروع عمران خان سے کریں، اسفندیارولی خان بھی حاضر ہیں۔ اسفندیارولی خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پارلیمنٹ، عدلیہ، قانون، آئین اور اداروں کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔جب تک بلاامتیاز احتساب نہیں ہوگا تب تک نیب نیازی گٹھ جوڑ جاری رہے گا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…