جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

وزیراعظم کے کزن نے ہسپتالوں کا بیڑہ غرق کردیا،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 25  اپریل‬‮  2021 |

پشاور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے کزن ڈاکٹر نوشیروان برکی نے خیبر پختونخوا کے اعلیٰ ترین تدریسی ہسپتالوں کا بیڑہ غرق کرتے ہوئے انہیں مزید تباہی اور تنزلی سے دوچار کردیا ہے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور جیسے صوبے کے سب سے بڑے ہسپتال میں

گزشتہ روز ہسپتال کے دروازے پر خاتون کا بچے کو جنم دینا انتہائی افسوسناک اور شرمناک واقعہ ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اس واقعے کی فوری تحقیقات کرائی جائیں اور ملوث عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ آٹھ سال سے خیبر پختونخوا میں برسراقتدار تحریک انصاف حکومت کی کل کی کارکردگی صرف اور صرف جھوٹے دعوؤں اور سوشل میڈیا تک محدود ہے۔ وزیراعظم کے چہیتے کزن نوشیروان برکی نے اصلاحات کے نام پر محکمہ صحت کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز الاسلامی پشاور سے جاری کئے گئے بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ صوبے کے اعلیٰ اور بڑے تدریسی ہسپتال شدید بحران کا شکار ہیں۔ نوشیروان برکی کے نامناسب روئے اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے سینئر اور قابل ڈاکٹر بڑے تدریسی ہسپتالوں سے استعفے دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ سال خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں آکسیجن کی فراہمی کی بندش کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں جس کی تمام تر ذمہ داری ہسپتال کی نااہل انتظامیہ پر عائد کی گئی ، اب لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ایسا شرمناک واقعہ انتظامیہ کی کل کاکردگی کو بے نقاب کرتا ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرکے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

موضوعات:



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…