بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

حکومت اپنی ناکامی تسلیم کرکے مستعفی ہو اور گھر جائے، احسن اقبال کی ٹیسٹ ٹیوب حکومت کہہ کر شدید تنقید

datetime 25  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال (این این آئی(مسلم لیگ )ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ ٹیسٹ ٹیوب حکومت فیل ہو چکی ہے ، حکومت اپنی ناکامی تسلیم کرکے مستعفی ہو اور گھر جائے، نئے انتخابات ہوں اور پاکستان کو ایسی قیادت ملے جو ملک چلا سکے ۔ نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کورونا وباء کے حوالے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے

کہا کہ 2018میں ملک میں یہ حکومت آئی جس نے ملک کے ہر ادارے کوتباہ وبرباد کر دیا کوئی بھی ادارہ اس قابل نہیں رہا کہ وہ مشکلات میں ساتھ دے سکے احسن اقبال نے کہا کہ پاک فوج کو سلام ہے جو مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اس وقت ملک میں کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے حکو مت وقت پر کورونا ویکسی نیشن کا انتظام کرنے میں ناکام رہی ہے میں مطالبہ کرتا ہوں کہ حکومت فوری ویکسین امپورٹ کرے بدقسمتی سے حکومت کے پاس عیاشی کے لیے پیسے ہیں ویکسین کے لیے نہیںیہ ایک غیر سنجید ہ اور’’ کنفیوزڈ‘‘ حکومت ہے اگرکورونا ایس اوپیز کے لیے بھی فوج کی ضرورت ہے تو سول ادارے کس لیے ہیں؟ آج ہمیں اشتہار دینا پڑے گا کہ گمشدہ حکومت کدھر ہے؟ حکومت نے سول مشینری کو مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمے بنانے پر لگا یا ہوا ہے ایک طرف کورونا تباہی کر رہا ہے دوسری طرف 2018میں آیا کورنا لوٹ رہا ہے بلدیاتی اداروں کی بحالی کے حوالے سے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے بلدیاتی نمائندوں کی بحالی کے فیصلے کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا معزز سپریم کورٹ کو چاہیے کہ وہ اسی طرح نوٹس لے جس طرح انہوں نے یوسف رضا گیلانی کو فیصلہ نہ ماننے پر نااہل کیا تھا ،عمران خان، عثمان بزدار فیصلہ نہ مانیں تو کوئی ایکشن نہیں۔انہوںنے کہاکہ  حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو بھی برباد کر دیا اس پر بھی سپریم کورٹ کو ایکشن لے کر طلباء و طالبات کے مستقبل کو بچائے ،پی ڈی ایم کی تحریک پرزور طریقے سے آگے بڑھے گی کورونا صورتحال کی وجہ سے ہم نے سیاسی سرگرمیوں کو محدود کیا ہے ٹیسٹ ٹیوب حکومت جو 2018میں دھاندلی سے پیدا ہوئی،فیل ہو چکی ہے جہانگیر ترین کا ہم سے کوئی رابطہ نہیں ہے ہم اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ عمران خان جہانگیر ترین کو این آر او کب دیں گے حکومت اپنی ناکامی تسلیم کرے،مستعفی ہو اور گھر جائے نئے انتخابات ہوں اور پاکستان کو ایسی قیادت ملے جو ملک چلا سکے یہ حکومت ہر طرف سے قرضے پکڑ کر دن پورے کر رہی ہے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…