پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

آر پار ہوا اور حکومت ہل گئی، پی ٹی آئی ٹوٹ نہیں رہی بلکہ ٹوٹ چکی

datetime 25  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آر پار تو ہوا اور حکومت ہل گئی، پی ٹی آئی ٹوٹ نہیں رہی بلکہ ٹوٹ چکی ہے، جہانگیر ترین گروپ اس سے کہیں بڑا ہے جتنا نظر آتا ہے، ن لیگ حکومت کی غلطیوں کا بوجھ اٹھانے کے لیے تیار نہیں، مسلم لیگ ن انہیں آسانی سے فرار کا راستہ نہیں دے گی،

میں چاہتی ہوں یہ 5 سال پورے کرے تاکہ یہ کل کو عوام کو یہ نہ کہہ سکے کہ ہمیں پانچ سال ملتے تو ہم یہ کر دیتے ہم وہ کردیتے ہیں، جو تین سالوں میں کچھ نہیں کر سکا، وہ پانچ سالوں میں بھی کچھ نہیں کر پائے گا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آج مسلم لیگ ن تو نہیں توٹی بلکہ پی ٹی ائی ضرور ٹوٹ چکی ہے، مسلم لیگ کے ہر لیڈر کو جیل میں ڈالا گیا لیکن مسلم لیگ ن نہ ٹوٹی آج پی ٹی آئی ٹوٹ گئی ہے، عمران خان کو خوف ہے کیوں کہ شہباز شریف کو اپنے متبادل کے طور پر دیکھتا ہے، شہباز شریف اپنے بھائی کو دھوکہ دے دیں تو آج وزیر اعظم ہوں گے۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ اس وقت حکومت بنانا ہمارا مقصد ہوتا تو یہ دو منٹ کی گیم تھی لیکن ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کو آئین کے تحت چلایا جائے حکومتیں بنانے اور گرانے میں اسٹیبلشمنٹ اور اداروں کو کردار ختم ہو اور ہر ادارہ اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کرے، شہباز شریف کا اگر چہ مزاج مختلف ہے لیکن ن لیگ میں بیانیہ صرف نواز شریف کا ہی چلے گا، شہباز شریف صاحب بھی بیانیہ نواز شریف کا ہی مانتے ہیں اور میں اس سوال کا جواب دے دے کر تھک گئی ہوں۔مریم نواز نے کہا کہ یہ نہیں چاہتے کہ نواز شریف پاکستانی سیاست میں ایکٹیو ہو کیوں کہ اگر نواز شریف سیاست میں ان ہوں گے تو نہ سلیکٹرز نظر آئیں گے

اور نہ سلیکٹڈ کہیں نظر آئیں گے، اب لوگ مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہوں گے، اس ملک کی ترقی کے لیے کھڑے ہوں گے، جیسے ہی الیکشن کا وقت قریب آئے گا لوگ نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہوں گے، ووٹ کو عزت دو بیانیہ کا ساتھ دیں گے، ن لیگ کو ووٹ دیں گے اور جیت نواز شریف کی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…