بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

بھارت میں کرونا وائرس کی بگڑتی صورت حال۔۔ پاکستان نے مدد کی پیشکش کر دی

datetime 25  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن)پاکستان نے بھارت کو کرونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر امداد کی پیشکش کردی۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کے تحت پاکستان نے بھارت کو مدد کی پیشکش کی ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کو مدد کی پیشکش جذبہ خیرسگالی کے تحت کی گئی ہے

، پاکستان نے بھارت کو ریلیف سپورٹ دینے کی پیشکش کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کو وینٹی لیٹرز، بی آئی پی اے پی، ڈیجیٹل ایکسرے مشین اور دیگر اشیا دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔دوسری جانب بھارت میں کورونا کی سنگین صورتحال نے بحران کو جنم دے دیا۔ 23 اپریل کو کورونا وائرس کے 3 لاکھ 32 ہزار 730 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ 2263 مریض انتقال کر گئے۔ یہ اعداد و شمار دنیا میں یومیہ کیسز کی سب سے زیادہ تعداد بھی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت میں ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں جب کہ اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار 920 ہوچکی ہے۔دو تہائی سے زائد اسپتال مکمل طور پر بھر چکے ہیں۔ عوام کو بلا ضرورت گھر سے نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایات کی جا رہی ہیں۔ وبا کی تیزی سے بگڑتی صورتحال کے باعث ملک میں صحت کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔ کئی اسپتالوں میں آکسیجن کی مصنوعی قلت بھی پیدا کی جا رہی ہے جس سے اسپتالوں میں موجود کئی مریضوں کی حالت تشویشناک بھی ہوئی۔اس تمام صورتحال میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔مشکل وقت میں وزیراعظم ، وزیر خارجہ سمیت وفاقی وزرائ نے بھی بھارت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ وہ جلد اس صورتحال کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہو جائیںں فواد چوہدری نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری دعائیں بھارت کے شہریوں کے ساتھ ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ خدا ہم سب پر اپنا کرم اور رحم کرے اور یہ مشکل وقت جلد ختم ہو،۔ پاکستانی عوام کی جانب سے بھارتیوں کے

ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔پاکستان میں #PakistanstandswithIndia ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ جب بات زندگی اور موت کی ہو تو ہمیں ساتھ کھڑے ہوکر انسانیت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ایک صارف نے کہا کہ حالیہ ٹرینڈ سے پتہ چلتا ہے کہ سرحد کے دونوں اطراف کے لوگ ایک دوسرے سے بہت پیار اور ایک دوسرے کے لیے تشویش رکھتے ہیں ، عوام کو ملنے دیں ، ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔ایک صارف نے کہا کہ بطور پاکستانی میں دکھی ہوں،ہم سالوں سے لڑ رہے ہیں

اور ایک دوسرے کے خلاف میمز شئیر کرتے رہے ہیں لیکن اس وقت جب ہم دونوں کورونا کے ساتھ لڑنے کے لئے متحد ہو گئے ہیں۔ایک صارف نے کہا کہ میری حکومت سے درخواست ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں بھارت کے لوگوں کی مدد کے لئے ہاتھ بڑھائیں۔سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھیں،ایک صارف نے کہا کہ یہی پاکستان کا اصل چہرہ ہے۔ ہمارا ماضی اور حال کتنا بدصورت ہو لیکن مشکل وقت میں بھارت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ہمارا روشن مستقبل ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…