بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات کھٹائی میں پڑ گئی

datetime 24  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ+ این این آئی) وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان ہونے والی ملاقات کھٹائی میں پڑتی دکھائی دینے لگی، وزیراعظم عمران خان کو وفاقی وزراء نے مشورہ دیا ہے کہ وہ جہانگیر ترین سے ملاقات نہ کریں،ان وزراء کا موقف ہے کہ اس ملاقات سے یہ تاثر جائے گا کہ حکومت نے کرپشن سے مفاہمت کر

لی ہے، دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما جہانگیر ترین اسلام لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے، حامی اراکین اسمبلی کے گروپ کے ہمراہ دو روز تک وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے۔ جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین پر ایف آئی اے کی جانب سے مقدمات کے اندراج کے بعد اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین جہانگیر ترین کی حمایت میں سامنے آئے تھے اور انہوں نے غیر اعلانیہ ایک گروپ بھی تشکیل دیدیا ہے۔ مذکورہ گرو پ کی جانب سے اپنے تحفظات سے آگاہ کرنے کیلئے وزیراعظم سے ملاقات کا مطالبہ کیا گیا تھا اور اس کے بعد کچھ وفاقی وزراء بھی اس معاملے کو کشیدگی کی نہج تک پہنچنے سے روکنے کے لئے متحرک ہو گئے تھے۔ جہانگیر ترین کے حامی گروپ کی جانب سے کسی کمیٹی سے ملاقات کی بجائے وزیر اعظم عمران خان سے براہ راست ملاقات کے اصرار پر امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آئندہ دو روز تک ان کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہو سکتی ہے۔ جہانگیر ترین اور ان کے حامی اراکین کا گروپ وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ اورغیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبات پیش کرے گا۔واضح رہے کہ گورنر پنجاب چودھری سرور نے وزیراعظم عمران خان سے ترین گروپ کے رہنماؤں کی ملاقات جلد یقینی بنانے کے

لیے کردار ادا کرنے کا وعدہ کرلیاہے۔گورنر پنجاب سے جہانگیر ترین گروپ کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض اور صوبائی وزراء اجمل چیمہ، خیال احمد کاسترو سمیت دیگر نے ملاقات کی۔ راجہ ریاض اور دیگر نے گورنر پنجاب کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا۔ چودھری سرور نے یقین دہانی کرائی کہ آپ کے جو بھی تحفظات ہیں ان کو

دور کیا جائے گا۔چودھری سرور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے آپ لوگوں کی ملاقات جلد یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کرونگا، پارٹی کا ہر فرد عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتا ہے، ملکی ترقی اور استحکام کیلئے موجودہ حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے، کمزور اور غریب طبقے کے مسائل کا حل حکومت کی

اولین ترجیح ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت کے ہر منصوبے کا مقصد ملکی ترقی اور خوشحالی ہے، انشاء اللہ تحریک انصاف کی حکومت آئینی مدت پوری کرے گی، عام انتخابات 2023 میں ہی ہونگے، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم اور احساس پروگرام حکومت کی غریب دوستی ہے، پنجاب آب پاک اتھارٹی پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا وعدہ پورا کریگی، فیصل آباد ڈویڑن میں ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…