اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

شہریوں سے فراڈ کرنے والا جعلی پولیس اہلکار اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

datetime 24  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنیوٹ ( آن لائن ) صوبہ پنجاب کے شہر چنیوٹ میں شہریوں سے فراڈ کرنے والا جعلی پولیس اہلکار اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے چنیوٹ کے علاقے احمد نگر میں کارروائی عمل میں لائی گئی ، جس کے نتیجے میں ایک جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے

شہریوں سے فراڈ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ، اس مقصد کے لیے بنائی گئی پولیس یونیفارم بھی ملزم کے قبضے سے برآمد ہوئی ، گرفتاری کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف جعل سازی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔دوسری طرف بھارتی اداکار فیروز جعفری کو لاک ڈائون کے دوران جعلی پولیس افسر بن کر شہریوں کو لوٹنے پر گرفتار کرلیا گیا ، ممبئی کرائم برانچ کے مطابق ٹی وی اداکار فیروز جعفری نے بھارت کی مختلف ریاستوں میں بزرگ شہریوں کو دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے لوٹا ہے تاہم 64 سالہ خاتون کی شکایت پر انہیں دھر لیا گیا۔گرفتاری کے بعد ٹی وی اداکار نے تفتیش میں انکشاف کیا کہ کورونا میں لاک ڈائون کے دوران کام نہیں تھا لہٰذا پیٹ پوجا کے لیے یہی کام سب سے آسان لگا۔خاتون نے شکایت درج کرائی کہ ملزم فیروز خان نے پولیس افسر کی حیثیت سے ملاقات کی اور تحقیقات کا کہہ کر سارے زیورات اتروالیے اور انہیں اخبار میں لپیٹ کر اپنے پاس رکھ لیا تاہم کچھ دیر تک باتوں میں الجھانے

کے بعد جب اخبار واپس کیا تو اس میں پتھر موجود تھے۔ خاتون کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کی اور اسے ممبئی کے علاقے اندھیری ویسٹ سے گرفتار کرلیا ، گرفتاری کے بعد ٹی وی اداکار نے تفتیش میں انکشاف کیا

کہ کورونا میں لاک ڈاوئون کے دوران کام نہیں تھا اور پیٹ بھرنے کیلئے دھوکا دہی کی کوشش کی ، فیروز جعفری نے بھارتی ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ متعدد شوز میں انہوں نے پولیس افسر کا ہی کردار ادا کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…