پشاور، اسلام آباد(آن لائن، این این آئی )جعلی کرونا سرٹیفیکٹ مسافروںکو فراہم کرنے کے الزامات میں بارہ لیبارٹریوں کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے جبکہ بیرون ملک جانے والے چار مسافروں کی ضمانت بھی ہو گئی ہے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بیرون ملک جانے
والے ایک خاتون سمیت چار سے زائدمسافروں سے کرونا کے جعلی سرٹیفیکٹ برآمد ہو ئے تھے جس پر ایف آئی اے حکام نے محکمہ صحت کو آگاہ کیا ہے مسافروں کو جعلی کرونا سرٹیفیکٹ دینے و الے ٹریول ایجنسیوں کے خلاف دوسرے مرحلے میں کا روائی کی جائیگی انہیں بھی بلیک لسٹ کیا جا رہا ہے تاہم جن لیبارٹریوں کی جانب سے جعلی کرونا سرٹیفیکٹ دیئے گئے ہیں انہیں بلیک لسٹ کیا جارہاہے مسافروں کے سختی سے کرونا سرٹیفیکٹ سمیت تمام دستاویزات کی چیکنگ کی ہدایات کی گئی ہے کرونا ، پولیو وغیرہ کی دستاویزات کی سختی سے چھان بین غیر ملکی مسافروں کے لئے شروع کردی گئی ہے ، دوسری جانب سربراہ این سی او سی وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ 60 سے 64 سال کے افراد کیلئے کل بروز اتوار سے واک اِن ویکسینشن کا آغاز ہوجائیگا۔ اپنے بیان میں اسد عمرنے کہاکہ 65 سال اور زائد العمر شہریوں کے لیے واک اِن ویکسینشن پہلے سے ہی جاری ہے۔ وفاقی نے کہا کہ تمام رجسٹرڈ شہری جو 60 سال یا زائد عمر کے ہیں ویکسینشن سینٹر جاکر ویکسین لگوا سکتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ویکسی نیشن سینٹرز اتوار کو بھی کْھلے رہیں گے۔