بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

عمران صاحب غریب اور کمزور کا پیٹ جھوٹوں اور وعدوں سے نہیں بھرتا ، ن لیگ کا دعویٰ

datetime 23  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب غریب اور کمزور کا پیٹ جھوٹوں اور وعدوں سے نہیں بھرتا ،عمران صاحب گھر میں روٹی اور روزگار ہو گا تو سیاحت ہو گی ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب بس بس بس ،عمران صاحب غریب اور کمزور کا پیٹ جھوٹوں اور وعدوں سے نہیں بھرتا ،

عمران صاحب بیان اور لیکچر  دینے سے نہ معیشت ٹھیک ہوتی ہے نہ روزگار ملتا ہے ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب گھر میں روٹی اور روزگار ہو گا تو سیاحت ہو گی ،عمران صاحب آپ کا شیخ چلی پن اور احمقانہ فلسفے بہت ہوگئے  گھر جائیں ،آپ کے انتقامی سیاسی بیانیے اور مدینہ کی پاک ریاست کے نام پرآپ کی جھوٹی منافقانہ سیاست عوام نے مسترد کردی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کی رنگ برنگی جھوٹی تقریروں سے غریب کا پیٹ بھرتا ہے اور نہ لوگوں کو روزگار ہی ملتا ہے ،عمران صاحب زبانی جمع خرچ سے سیاحت کو فروغ نہیں ملتا، نہ معیشت ٹھیک ہوتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب جس سٹرک پر آپ سفر کرکے جاتے اور پھر سیاحت کے فروغ کی جھوٹی باتیں کرتے ہیں، وہ نوازشریف نے بنائی تھی ،نوازشریف نے بہترین سڑکیں بنائیں تاکہ سیاحت کا فروغ اور عوام کو روزگار مل سکے ،نوازشریف نے بیانات نہیں دئیے بلکہ عملی کام کیا ، عوام سے جو وعدہ کیا ، اسے پورا کردکھایا ۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) مہنگائی 3 فیصدکی کم ترین اور معاشی ترقی 6 فیصد کی بلند ترین سطح پر لا کر دکھائی ،عمران صاحب جھوٹے الزامات اور آپ کا جھوٹ کا بیانیہ دفن ہوگیا ، مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہر ٹرائل میں سروخرو ہوئی ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب سیاحت کا فروغ ہو، درآمد یابرآمد ہو، معیشت کی بحالی، عوام کا روزگاریا مہنگائی میں کمی ہو، یہ سب مسلم لیگ (ن) نے کیا ہے اور کرے گی ، انشاء اللہ ،نوازشریف ، شہبازشریف کی قیادت میں اب مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر قوم کو 2018 والاپرامیدروشن پاکستان واپس دے گی ،نوازشریف کی قیادت میں ایک بار پھر معیشت واپس 6 فیصد پر واپس لائیں گے ،نوازشریف کی قیادت میں ایک بار پھرعوام کے روزگار کا بندوبست کریں گے

جس طرح ہم نے پہلے کیا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے یوٹرن نہیں لیا بلکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے ، مفت دوا، علاج ، تعلیم ، ترقی سمیت تما م وعدے پورے کئے ، پھر کریں گے ،نوازشریف نے آٹا 35، چینی 52 روپے کلو عوام کو دے کر وعدے پورے کئے، مہنگائی کم کی ۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے 14000 میگاواٹ بجلی بنائی اور قوم سے وعدہ پورا کیا ،نوازشریف نے

سستی بجلی اور گیس سے عوام کی مدد کی، سی پیک لا کر دکھایا ،نوازشریف نے کشمیر کا تحفظ کرکے دکھایا ، آپ کی طرح کشمیریوں کو دھوکہ نہیں دیا ۔ انہوںنے کہاکہ نوازشریف نے باتیں نہیں کیں، ملک کو ایٹمی قوت بنا کر دکھایا ہے ،نوازشریف نے پانچ سال میں چالیس لاکھ نوکریاں دے کر دکھایا ہے ،نوازشریف اور شہباز شریف نے میٹروز، موٹرویزاور ملک بھر میں ترقی کرکے دکھائی ہے ،نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر عوام اور ملک کی قسمت بدل کر دکھائے گی انشاء اللہ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…