جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم اور جہانگیرترین کی ملاقات کی مخالفت کردی

datetime 23  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے مابین ہونے متوقع ملاقات کی مخالفت کر دی ۔ پی ٹی ٹی آئی سینئر رہنما نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے مابین ملاقات کے بعد اداروں پر دبائو آئے گا ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں تحریک انصاف کے

رہنما علی امین گنڈا پور نے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اداروں کی جانب سے دی جانیوالی رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین کرپشن میں بھی ملوث پائے گئے ہیں ۔ انکا کہناتھا کہ وزیراعظم سمیت کابینہ اس کیس میں مداخلت نہیں کرے گی ۔ انہوں نے شہباز شریف کی رہائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کے صدر کیخلاف ثبوت موجود تھی لیکن انہیں پھر بھی ضمانت مل گئی ہے ۔ پاکستان میں وائٹ کالر کرائم ثابت کرنا مشکل ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما جہانگیر ترین اسلام لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے ، حامی اراکین اسمبلی کے گروپ کے ہمراہ دو روز تک وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے ۔ جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین پر ایف آئی اے کی جانب سے مقدمات کے اندراج کے بعد اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین جہانگیر ترین کی حمایت میں سامنے آئے تھے اور انہوں نے غیر اعلانیہ ایک گروپ بھی تشکیل دیدیا ہے ۔ مذکورہ گرو پ کی جانب سے اپنے تحفظات سے آگاہ کرنے کیلئے وزیراعظم سے ملاقات کا مطالبہ کیا گیا تھا اور اس کے بعد کچھ وفاقی وزراء بھی اس معاملے کو کشیدگی کی نہج تک پہنچنے سے روکنے کے لئے متحرک ہو گئے تھے۔ جہانگیر ترین کے حامی گروپ کی جانب سے کسی کمیٹی سے ملاقات کی بجائے وزیر اعظم عمران خان سے براہ راست ملاقات کے اصرار پر امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آئندہ دو روز تک ان کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہو سکتی ہے ۔ جہانگیر ترین اور ان کے حامی اراکین کا گروپ وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ اورغیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبات پیش کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…