منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کی واحد یونیورسٹی جس نے پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو ماہانہ تنخواہ دینے کا فیصلہ کر لیا

datetime 23  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا پوری دنیا سے بہترین ذہنوں کو راغب کرنے کے لئے ستمبر 2021 ء سے بہترین پوسٹ گریجویٹ طلباء کو ماہانہ تنخواہ دینے کا فیصلہ- وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کے مطابق ان بہترین پی ایچ ڈی اور ایم فل کے محققین کو نہ صرف ماہانہ تنخواہ دی جائے

گی بلکہ یونیورسٹی فیس بھی نہیں ادا کرنا ہوگی۔منتخب ایم فل کے طلباء کو 40ہزار روپے ماہانہ جبکہ پی ایچ ڈی سکالرز کو 60 ہزار ہر ماہ دیئے جائیں گے۔ پروفیسر اصغر زیدی کے مطابق انڈرگریجویٹ پروگراموں میں اضافی نشستوں سے مطلوبہ فنڈز حاصل کئے جائیں گے۔وائس چانسلر نے کہا کہ معروف عالمی جامعات انڈرگریجویٹ پروگراموں کی آمدنی کا ایک حصہ پوسٹ گریجویٹ تحقیق کو تقویت دینے کے لئے مختص کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منتخب شدہ پوسٹ گریجویٹ اسکالرز کو اپنے تحقیقی عنوان سے متعلق ہر سیمسٹر میں دو کورسز پڑھانے ہونگے، یہ عمل انکی تحقیق میں وسعت بخشے گا اور درس و تدریس میں تازہ نظریات لائے گا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہماری اکیڈمک کونسل پہلے ہی اس اسکیم کو منظوری دے چکی ہے۔پروفیسر زیدی نے کہا، ”یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کچھ یونیورسٹیاں پوسٹ آف گریجویٹ ڈگری پروگرامز کے ذریعے پیسے کمارہی ہیں۔ وہ پروگرام کو معاشی طور پر قابل عمل بنانے کے لئے اہلیت سے قطع نظر طلبہ کی ایک بڑی تعداد کو داخل کرتے ہیں۔پروفیسر زیدی نے کہا کہ ایم فل اور پی ایچ ڈی اعلی درجہ کی ڈگری ہیں اور انہیں مالیاتی فوائد کے لئے شروع نہیں کرنا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…