بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سپیکر کو جو کہا جذبات میں نہیں حقیقت میں کہا، شاہد خاقان کا دوٹوک اعلان

datetime 23  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی/آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کاہ ہے کہ میں نے اسپیکر کو جو کہا جذبات میں نہیں کہابلکہ حقیقت میں کہا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نون لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ایوان بات کرنے کے لیے ہوتا ہے، کوئی بات نہیں کرنے دے گا تو اس کے لیے میرے پاس کوئی عزت نہیں ہے۔شاہد خاقان نے کہاکہ اسپیکر کے

نوٹس کا جواب جلد دوں گا۔، جبکہ احسن اقبال نے کہا   نا موس رسالت کی اعداد کے معاملے پر ہمیں بولنے نہیں دیا گیا ۔ حکومت نے جو قرارداد پیش کی اس کو ایوان کی کارروائی کے ایجنڈے سے بھی ہٹا دیا۔   معاملے کو التوائ￿  کا شکار کرنے کے لیے حکومت نے ایک کمیٹی بنا دی ، پارلیمنٹ ہاوس کے باہر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے  شاہد خاقان عباسی نے کہا  میں نے اسپیکر کو جو کہا جذبات میں نہیں کہا۔ ایوان بات کرنے کے لیے ہوتا ہے، دریں اثنا   میڈیا سے گفتگو کر تے ہوے  احسن اقبال نے کہا ڈپٹی سپیکر نے آج ناموس رسالت کی اعداد کے معاملے پر ہمیں بولنے نہیں دیا۔ انہوں نے کہا آج ناموس رسالت کی قرارداد کو حکومت نے ایجنڈے سے نکال دیا ۔  انہوں نے کہا اس معاملے کو التوائ￿  کا شکار کرنے کے لیے حکومت نے ایک کمیٹی بنا دی ہے۔ انہوں نے کہا ہم نے وزیر اعظم سے بھی مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایوان میں آ کر بتائیں۔ انہوں نے کہا آج حکومت نے اجلاس برخاست کروا کر راہ فرار اختیار کر لی۔ انہوں نے  کہا  ہم نے حکومت سے استفسار کیا تھا کہ اسکی آفیشل پالیسی کیا ہے ۔ کیونکہ قرارداد نجی ممبر نے پیش کی تھی۔ انہوں  نے  کہا ہم ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کو بھی زیر بحث لانا چاہتے تھے۔ موجودہ حکومت کے دور میں آزاد میڈیا کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا اگر کوئی صحافی دباؤ قبول نہ کرے تو اس کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔  ۔ انہوں نے کہا تیسرا مسئلہ ہم یہ اٹھانا چاہتے تھے کہ کوئی میں ہمارے چینی دوستوں کی موجودگی میں دہشت گردی کی کاروائی ہوئی۔ یہ حکومت کی شدید نا اہلی ہے اور سی پیک کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔  انہوں نے کہا حکومت نے سیکیورٹی اداروں کو دہشتگردی کے خلاف کروائی کے بجائے مسلم لیگ ن کے خلاف کاروائیوں پر مامور کر رکھا ہے۔ انہوں نے  کہا گزشتہ کچھ عرصے سے دہشت گردی دوبارہ  سر اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا اس حکومت کی ترجیح دہشت گردی سے نمبٹنا نہیں ن لیگ کے خلاف مقدمات بنوانا ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…