ٹنڈوالہ یار(آن لائن ) ہزار پندرہ سو روپے دو آسانی سے احساس کفالت سینٹر سے رقم مل جائے گی سینٹروں پر تعینات عملہ دونوں ہاتھوں سے غریب خواتین کو لوٹنے لگے انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے احساس کفالت سینٹر کے ذریعے غریب مستحق کو ملنے والے 12 ہزار روپے میں سے احساس کفالت سینٹر پر موجود عملہ
اور با اثر ایجنٹ احساس کفالت سینٹر پر رقم کے حصول کے لئے آنے والی غریب مستحق خواتین سے ایک ہزار روپے سے 15 سو روپے کی کٹوتی کررہے ہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عملہ اور بااثر ایجنٹوں کو رقم کی کٹوتی نہ کرانے والوں کو لائن میں گھنٹوں کھڑا کرنے کے بعد جب اس غریب و مستحق کا نمبر آتا ہے تو اس کو کہا جاتاہے کہ آپ فنگر میچ نہیں کررہے ہیں یا ڈیوائس نہیں چل رہی ہے مگر ایک ہزار سے پندرہ سو کی کٹوتی کرنے والوں کو با آسانی رقم مل جاتی ذرائع سے معلوم ہواہے کہ مذکورہ احساس کفالت سینٹروں پر تعینات پولیس اہلکار بھی احساس کفالت سینٹر کے عملے اور بااثر ایجنٹوں سے مبینہ طور پر ملے ہوئے ہیں اور وہ بھی غریب مستحق سے لوٹ مار میں مبینہ طور پر ملوث ہیں احساس کفالت سینیٹر پر رقم کے حصول کیلئے آنے والی خواتیں نے ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار رشید احمد زرداری دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ احساس کفالت سینیٹروں پر وفاقی حکومت کی جانب سے غریب مستحق خواتین کو ملنے والی رقم میں سے کٹوتی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور سینیٹروں پر آنے والی خواتیں کی سہولت کو یقینی بنائی جائے۔