بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

شاہد خاقان عباسی کا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے معافی نہ مانگنے کا اعلان

datetime 21  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے معافی نہ مانگنے کا اعلان ۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران انکا کہنا تھا کہ پہلے اسپیکر ہاوس سے معافی مانگیں تب میں بھی مانگ لوں گا۔ن لیگ کے سینئر رہنما و مرکزی رہنما نے کہا ہے کہ میں اپنے خلاف کسی بھی کاروائی سے نہیں ڈرتا ، کل جو کچھ اسمبلی میں ہوا ہو ہر

گز نہیں ہونا چاہیے تھا ۔ دوسری جانب20 اپریل کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کا نوٹس لے لیا گیا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت پر مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی کو لیٹر جاری کر دیا گیا،20 اپریل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شاہد خاقان عباسی کی طرف سے بدمزگی کے واقعہ پر لیٹر جاری کیا گیا۔ رکن قومی اسمبلی کو اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 21 کے تحت لیٹر جاری کیا گیا۔شاھد خاقان عباسی کو ایوان میں مسلسل صدر مجلس نشین کی ہدایات کو نظرانداز کرنے خصوصاً 20 اپریل کو غیر پارلیمانی رویہ اختیار کرنے پر یہ لیٹر جاری کیا گیا۔ خط میں کہاگیاکہ شاہد خاقان عباسی کے اس طرز عمل سے اسمبلی کی کارروائی کو آسانی سے چلانے میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔ شاہد خاقان عباسی نے اپنے طرز عمل سے قومی اسمبلی کی کارروائی میں خلل پیدا کی اور ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ ڈال کر اسپیکر کے منصب کا تمسخر اڑایا ہے۔ خط کے متن میں کہاگیاکہ شاہد خاقان عباسی خط جاری ہونے کے 7 دن کے اندر معذرت کریں اور اپنی پوزیشن واضح کریں۔ خط کے متن میں کہاگیاکہ شاہد خاقان عباسی کے مقررہ وقت میں جواب داخل نہ کرنے پر یہ تصور کیا جائے گا کہ ان کو اپنے دفاع میں کچھ نہیں کہنا۔ ‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…