پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پشاور تا کراچی موٹر وے کے آخری حصہ کی تعمیر شروع کرنے کی تیاریاں

datetime 21  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سکھر و حیدرآباد موٹروے کیلئے فنڈز اور ٹرانزکشن اسٹرکچرکی منظوری دے دی گئی۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں سکھرحیدرآباد موٹروے کیلئے فنڈز اورٹرانزکشن اسٹرکچرکی منظوری دی گئی اس حوالے سے اسد عمر کا کہنا

تھا کہ سکھرحیدر آباد موٹروے وزیر اعظم کے سندھ ڈیولپمنٹ پیکج کا سب سے بڑا منصوبہ ہوگا۔، دوسری جانب اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث جمعہ سے نئی بندشوں کا آغاز کریں گے، کچھ بڑے شہر بند کرنے پڑ سکتے ہیں،اس مرتبہ ایس اوپیز پر عمل نہیں ہو رہا، حفاظتی تدابیر دیکھنے میں نہیں آرہیں، انتظامیہ بھی کارروائی نہیں کر رہی،کورونا کے مثبت کیسز کی وجہ سے ہسپتالوں میں دباؤ بڑھ رہا ہے، آکسیجن بنانے کی گنجائش لاتعداد نہیں،صورتحال اس وقت سنگین ہے اور انتہائی سنجیدگی کی ضرورت ہے۔ این سی او سی کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں اسد عمر نے کہا کہ این سی او سی میں کورونا صورتحال کا جائزہ لیا گیا، صورتحال اچھی نظر نہیں آرہی، گزشتہ سال قوم نے ایس او پیز پر عمل کیا، اس مرتبہ عمل نہیں ہو رہا اور حفاظتی تدابیر دیکھنے میں نہیں آرہیں، انتظامیہ بھی کارروائی نہیں کر رہی۔انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں میں کورونا کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، وائرس کی شرح مردان میں 33، پشاور میں 26، بہاول پور میں 38، فیصل آباد میں 25، لاہور میں 27، ملتان میں 21 اور روالپنڈی میں 28 فیصد ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کا جنوبی حصہ وبا سے نسبتاً محفوظ تھا کیونکہ وائرس کی برطانوی قسم شمالی علاقوں میں زیادہ پائی جارہی

تھی لیکن اب سندھ میں بھی کورونا کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے اور کراچی میں وائرس کی شرح 13 اور حیدر آباد میں 14 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ روزانہ 600 سے زائد مریض ہسپتال پہنچ رہے ہیں، ساڑھے 4 سے زائد لوگ آکسیجن پر ہیں، گزشتہ سال جون میں 3 ہزار 400 لوگ آکسیجن پر تھے، کئی شہروں میں وینٹی لیٹر کا

استعمال 80 فیصد سے بھی زیادہ ہوگیا ہے، رواں ہفتے کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے مثبت کیسز کی وجہ سے ہسپتالوں میں دباؤ بڑھ رہا ہے، آکسیجن بنانے کی گنجائش لاتعداد نہیں ہے، آکسیجن کی سپلائی چین بھی 90 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی کوششوں سے کورونا

کے پھیلاؤ کو خطے کے مقابلے میں کچھ کم کیا ہے لیکن صورتحال اس وقت سنگین ہے اور انتہائی سنجیدگی کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ صورتحال کے جائزے کے بعد آج ہم نے کچھ نئے فیصلے تجویز کیے ہیں جنہیں صوبوں سے شیئر کیا جائے گا، جمعہ سے نئی بندشوں کا آغاز کریں گے، ابھی بڑے شہر بند نہیں کر رہے،

چند دن کی گنجائش رہ گئی ہے لیکن کورونا کی وجہ سے بڑے بڑے شہر بند کرنا پڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبوں کی مدد کے لیے وفاق تیار کھڑا ہے لیکن اس وقت قیادت کی ضرورت ہے اور وزرائے اعلیٰ، حکام صحت کے ساتھ بیٹھیں اور اپنے صوبے کے عوام سے براہ راست بات کریں اور انتظامیہ کو بھی واضح پیغام دیں۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…