جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

شیخ رشید کوقتل کرنے کی کوشش کا انکشاف دھرنے میں گرفتارتحریک کے کارکن نے سب کچھ اگل دیا

datetime 21  اپریل‬‮  2021 |

لاہور، اسلام آباد (این این آئی) یتیم خانہ چوک سے گرفتار تحریک کے کارکن نے تفتیش کے دوران کئی انکشافات کردئیے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق یتیم خانہ چوک سے گرفتار ہونے والا شخص اشرف تحریک کا رکن ہے ۔ملزم نے تفتیش کے دوران انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پر حملہ کرنے کیلئے پستول لایا تھا اورگھر سے لانگ مارچ

کی تیاری کر کے آیا تھا ۔ملزم تحریک سے کئے وعدے پورے نہ ہونے پر غصے میں تھا ۔پولیس نے ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ تھانہ نواں کوٹ میں درج کیا گیا ۔دوسری جانب وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ تحریک کیساتھ کامیاب مذاکرات کی روشنی میں پارٹی پر پابندی عائد نہیں ہوگی۔ ایک انٹرویو میں علی محمد خان نے کہا کہ ضروری معاملات کی انجام دہی کے بعد اس میں کچھ وقت لگے گا لیکن بالآخر پابندی ختم ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ حکومت نے صورت حال پر قابو پایا، اگر تنازع کو پرامن انداز میں حل نہیں کیا جاتا تو حالات مزید خراب ہوسکتے تھے۔وزیرمملکت نے کہا کہ حکومت کسی دباؤ میں نہیں آئی اور ریاست کو کوئی بھی شخص اس طرح کے حالات سے دوچار نہیں کرسکتا،جو مظاہرہ کر رہے تھے وہ حکومت کے خلاف نہیں تھے لیکن اللہ کا شکر ہے تنازع پرامن انداز میں ختم ہوگیا’۔قومی اسمبلی میں پیش ہونے والی قرار داد کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے

کہا کہ اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی، حکومت نے جماعت کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے تھے کہ معاملے پر پارلیمان میں بحث ہوگی اور فرانسیسی سفیر کو ملک سے نکالنے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا۔علی محمد خان نے کہا کہ جن افراد پر سنگین مقدمات نہیں ہیں انہیں

فوری رہا کردیا جائے گا لیکن جن پر سنگین الزامات ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جو وعدے کیے گئے ہیں اس پر مجھے یقین ہے اور اس پر آج مہر تصدیق بھی ثبت ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ حکومت نےتحریک پر پابندی کی سمری کابینہ میں پیش کی تھی اور وزارت داخلہ نے بعد میں پارٹی پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا۔قانون کے مطابق حکومت کو کسی بھی پارٹی پر پابندی کابینہ کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنا ہوتا ہے لیکن بظاہر ایسا لگتا ہے کہ حکومت کے ایسے ارادے نہیں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…