بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا اہم پریس کانفرنس کرنے کا فیصلہ‎‎

datetime 20  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ ہم آج قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد پیش کریں گے۔اپنے وڈیو پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مسجد رحمۃ اللعالمین سمیت سارے ملک سے دھرنے ختم کیے جائیں گے، بات چیت کے ذریعے معاملے کو آگے

بڑھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جن کے خلاف مقدمات درج ہیں بشمول فورتھ شیڈول، ان کا بھی اخراج کیا جائے گا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اس پر تفصیلی بیان آج پریس کانفرنس کے ذریعے دوں گا۔ وزیر داخلہ شیخ رشیدنے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں عمران خان نے کامیاب مذاکرات پر شیخ رشید کو مبارکباد دی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں شیخ رشید نے وزیراعظم کو مذہبی جماعت سے ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا جس کے بعد وزیراعظم نے مذاکرات کی کامیابی پر شیخ رشید کو مبارکباد دی۔عمران خان نے کہا کہ شیخ رشید آپ نے بہترین کام کیا، معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوگئے۔وزیراعظم نے شیخ رشید کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔دوسری جانب حکومت اور کالعدم مذہبی جماعت کے درمیان مذاکرات کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور میں انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئیں۔پی ٹی اے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لاہورکے چوک یتیم خانہ اور اطراف میں انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئی ہیں۔ امن و امان کے تناظر میں یتیم خانہ چوک کے اطراف میں10کلومیٹر تک ڈیٹا سروسز بند کی گئیں تھی تاہم اب پی ٹی اے نے ڈیٹا سروسز پر پابندی ختم کردی ہے۔لاہور میں شاہدرہ سے ٹھوکر نیاز بیگ اور بند روڈ سے گلبرگ تک کے بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند تھیں جبکہ مزنگ، لٹن روڈ، چوبرجی، جیل روڈ، مال روڈ، ریوازگارڈن اور داتا دربارو ملحقہ علاقوں میں بھی موبائل اور انٹر نیٹ سروسز دونوں متاثر ہوئی تھیںجس کی وجہ سے شہریوں کو سوشل میڈیا اور آن لائن امور انجام دینے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…