اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)تحریک نے لاہور میں مسجد رحمت اللعالمین کے باہر دھرنا ختم کر نے کا اعلان کر دیا۔سربراہ مذاکراتی کمیٹی تحریک نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا، تحریک کے دیگر ممبران بھی موقع پر موجود تھے۔تحریک کے رہنما کا کہنا ہے کہ حکومت نے قرار داد قومی اسمبلی میں پیش کرکے اپنا وعدہ پورا کیا ، قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد پر
بحث بھی کی گئی، حکومت نے وعدہ پورا کر دیا ، اب احتجاج اور دھرنے کی ضرورت نہیں ، ہمارے اہم مطالبے پر عمل ہو چکا ہے، دھرنا ختم کر دیا گیا، مرکزی دھرنے سمیت ہر جگہ پر احتجاج ختم کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعا ت و نشریات و اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ ہمارے پاس حق نہیں کہ ہم تحریک پر لگائی ہوئی پابندی واپس لے لیں، اپیل کا حق ہے، قانونی طریقہ کار موجود ہے ، اس کے مطابق عمل کریں،انہوں نے کہا کہ تحریک سے ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور شیخ رشید اور نور الحق قادری نے ٹی ایل پی سے مذاکرات کیے جس کے بارے میں آپ کو علم بھی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پورے ملک کا ڈیٹا بیس بنایا جائے گا تاکہ ملک میں موجود خود خوراک اور اشیا کی تفصیل اور معلومات ہمارے پاس موجود ہو۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس حق نہیں کہ ہم تحریک پر لگائی ہوئی پابندی واپس لے لیں، ان کے پاس اپیل کا حق ہے، قانونی طریقہ کار موجود ہے اور وہ اس کے مطابق اس پر عمل کریں۔