پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

کالعدم جماعت کا مسجد رحمت اللعالمین کے باہر دھرنا ختم کرنے کا اعلان

datetime 20  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک کا لاہور میں مسجد رحمت للعالمین کے باہر دھرنا ختم کرنے کا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق تحریک نے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش ہونے کے بعد اپنا لاہور میں مرکزی دھرنا ختم کر دیا ہے ۔ تحریک کے کارکنا ن اور اعلیٰ قیادت پچھلے کئی دنوں سے مسجد کے باہر دھرنا دے کر بیٹھے تھے ۔ دوسری جانب تحریک کے

سربراہ کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے تعلقات عامہ کے افسر عتیق احمد نےاس پیشرفت کی تصدیق کی۔نجی ٹی وی کے مطابق رہائی کے فوری بعد تحریک کے امیر یتیم خانہ چوک پہنچے جہاں ان کا کارکنان سے خطاب متوقع ہے، تحریک کے سربراہ کی رہائی قومی اسمبلی کےاجلاس میں فرانسیسی سفیر کو واپس بھیجنے کی قرارداد پیش کیے جانے سے چند گھنٹے قبل سامنے آئی ہے۔قبل ازیں حکومت اور  تحریک کے مابین مذاکرات میں مثبت پیشرفت،جماعت کے سربراہ نے دھرنا ختم کرنے اور 20اپریل کو لانگ مارچ کی کال واپس لینے کی رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔ تحریک کے امیر کی حکومتی مذاکراتی ٹیم کیساتھ کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے 20اپریل کولانگ مار چ کی کال کوواپس لینے کی حامی بھر لی ہے ۔ حکومت کی جانب سے مذاکراتی ٹیم میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق ، گورنر پنجاب سمیت وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت شامل تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…