اتوار‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2025 

کورونا وائرس کی تیسری خطر ناک لہر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نا مہ جاری کر دیا

datetime 20  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری خطر ناک لہرکے باعث سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نا مہ جاری کر دیا۔کیٹیگری سی میں شامل ممالک کی تعداد میں اضافے کے ساتھ 23 ممالک کی نئی فہرست جاری کردی گئی، بھارت کو بھی سی کیٹیگری

ممالک میں شامل کر لیا گیا، سفری پابندیوں کی مدت میں 24 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔کٹیگری سی میں جنوبی افریقہ،،برازیل، زمباوے،بھارت، کینیا، تنزانیہ، رونڈا، موزمبیک سمیت 23 ممالک کے مسافروں کی آمد این سی او کی اجازت سے مشرو ط کردی گئی۔این او سی کے بغیر کورونا کیٹیگری سی میں شامل ممالک کے مسافروں کی پاکستان آمد پر مکمل پابندی برقراررہے گی ان ممالک میں موجود پاکستانی پاسپورٹ،نائیکوپ اور پی او سی کارڈ ہولڈرز پاکستانی بھی وطن واپس نہیںآسکیں گے۔کٹیگری اے کے ممالک کی تعداد 20 کردی گئی ،آسٹریلیا، بھوٹان چین، جاپان ،سعودی عرب ،سنگاپور اور سر ی لنکا سمیت دیگر ممالک کے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی نہیں ہے۔کٹیگری بی مالک کے مسافروں کے لئے پی سی آر ٹیسٹ کا دورانیہ 72 گھنٹے ہوگا، نوٹیفکیشن ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے نوٹیفکیشن جاری کیا،اطلاق فوری ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ابو پچاس روپے ہیں


’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…