جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

نیا پاکستان اپارٹمنٹس میں درخواستیں جمع کرانیوالے افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

datetime 20  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کی قرعہ اندازی کریں گے ، ایل ڈی اے سٹی کےایک اپارٹمنٹ کی قیمت تقریبا 27 لاکھ روپے ہے۔تفصیلات کے مطابق نیاپاکستان اپارٹمنٹس میں بزدار حکومت آج ایک اور سنگ میل عبور کرے گی ، ایل ڈی اےسٹی میں درخواستیں جمع کرانیوالے افراد کیلئے خوشخبری آگئی

۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب آج ایل ڈی اےسٹی نیاپاکستان اپارٹمنٹس کی قرعہ اندازی کریں گے ، 2000 گھروں کی الاٹمنٹ کیلئے وصول 13 ہزار 277 درخواستوں کی قرعہ اندازی ہوگی۔قرعہ اندازی میں کامیاب درخواست گزار مقررکردہ بینکوں سے رجوع کریں گے،ایل ڈی اے سٹی کے ایک اپارٹمنٹ کی قیمت تقریبا 27 لاکھ روپےہے کامیاب امیدوار نیفڈا سے سبسڈی کیلئےالگ سےدرخواست دے سکتے ہیں ، نیفڈا سے سبسڈی پر10 فیصد اوردیگر 21 فیصد ڈاؤن پے منٹ جمع کرائیں گے م شفٹ ہونے کے بعد اپارٹمنٹ کی قیمت آسان ماہانہ اقساط میں ادا کرنا ہو گی۔یاد رہے 9 اپریل کو وزیراعظم عمران خان نے لاہورمیں 35ہزارا پارٹمنٹس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرائے کی رقم بینکوں کی قسطوں میں ادا کر کے گھرکے مالک بن سکتے ہیں، نئے پاکستان کےلیے ماڈل مدینہ کی ریاست ہے، جون تک پورے پاکستان کا ڈیٹا ہمارے پاس ہوگا، ڈیٹا کے مطابق ہم غریب گھرانوں کو براہ راست سبسڈی دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…