بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

دھاندلی کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ۔۔۔ ای ووٹنگ سسٹم کی جانب اہم پیشرفت سامنے آگئی

datetime 20  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)ای ووٹنگ سسٹم پر عمل درآمد کیلئے وفاقی کابینہ سے آج اٹھائیس کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری لی جائے گی-روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی شائع خبر کے مطابق وفاقی حکومت نے ووٹنگ سسٹم میں شفافیت لانے کیلئے ای ووٹنگ

سسٹم پر عمل درآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیاہے،رقم ہارڈ وئیر،سافٹ وئیر،آپریٹنگ اخراجات اور کنسلٹنسی سروسز پر خرچ کی جائے گی،ذرائع کے مطابق وزارت آئی ٹی نے ای ووٹنگ سے متعلق نادرا اور الیکشن کمیشن کو اعتماد میں لیا ہے اور انٹرنیٹ ووٹنگ ٹاسک فورس سے بھی مشاورت کی گئی ہے ،ذرائع کے مطابق صدر مملکت ای ووٹنگ سسٹم سے متعلق امور کی قیادت کررہے ہیں جبکہ وزیراعظم بھی عمل درآمد سے متعلق پیش رفت کو دیکھ رہے ہیں،ذرا ئع کے مطابق مطابق ای ووٹنگ کیلئے ایک آزاد کنسلٹنٹ کی خدمات لی جائیں گی ، ای ووٹنگ کیلئے جامع اسٹڈی کرائی جائے گی،اس حوالے سے وفاقی کابینہ میں سات اپریل کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے توثیق کیلئے پیش کئے جائیں گے ،دوسری جانب وفاقی کابینہ سے افغانستان میں غیر ملکی فوج کیلئے کراچی سے کابل مال کی ترسیل کی اجازت طلب کر لی گئی۔ دستاویزات کے مطابق وزارت تجارت نے اقوام متحدہ کی طرف سے افغانستان کیلئے درآمد شدہ آرمڈ

کیریئر وہیکلز کی منتقلی کی اجازت مانگ لی، کراچی سے کابل پانچ 40 فٹ کنٹینرز میں 10 اے پی سیز اور سپیئر پارٹس منتقل کی جائیں گی۔دستاویز کے مطابق افغانستان میں یونیسف کی گاڑیوں کیلئے 20 فٹ کنٹینر میں سپیئر پارٹس ہیں ،افغانستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ معائدے میں ہر قسم کے گاڑیوں کے سپیئر پارٹس کی درآمد کی ممانعت ہے ، ماضی میں بھی وفاقی کابینہ نے اس طرح کے سامان کی ٹرانزٹ کی خصوصی اجازت فراہم کی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…