جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

ناصر درانی کا انتقال ، پاکستان ایک بہترین پولیس افسر سے محروم ہو گیا، وزیراعظم عمران خان نے پیغام جاری کر دیا

datetime 19  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)وزیراعظم عمران خان کا ناصر درانی کے انتقال پر کہنا ہےکہ پاکستان ایک بہترین پولیس افسر سے محروم ہو گیا ۔ سماجی رابطے کی و یب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے اظہار افسوس کرتے کہا ہے کہ پاکستان ایک بہترین افسر سے محروم ہو گیا ہے ۔ عمران خان نے ناصر درانی کیلئے بلند درجات کی دعا کی اور غمزدہ خاندان کیلئے کہا ہے کہ

اللہ پاک انہیں صبر جمیل دے ۔ تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے سابق آئی جی خیبرپختونخوا ناصر درانی کی وفات پرا ظہارافسوس کرتے ہوئے کہاکہ ناصر خان درانی کی اچانک وفات پر دلی صدمہ ہے۔ ناصر درانی ایک ایمان دار اور محنتی افسر تھا جس نے بطور آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کے ادارے کو بدل کر رکھ دیا۔ اللہ تعالی سے دعا کہ انھیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور ان کے لواحقین کو اس مشکل گھڑی میں صبر جمیل دے۔ آمین۔ واضح ہے کہ سابق آئی جی خیبرپختونخوا ناصر درانی کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئے، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، سابق آئی جی کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے وہ گزشتہ دس روز سے میو ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر افتخار کے مطابق سابق آئی جی ناصر درانی کو پھیھڑوں میں انفیکشن اور سانس میں دشواری کا سامنا تھا۔ گزشتہ ایک ہفتہ سے آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…