لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئرتجزیہ کارہارون الرشیدنے کہاہے کہ جہانگیرترین اورعمران خان کے درمیان شخصی لڑائی ہے ،جسکانئے پاکستان نہ کسی اصول سے تعلق ہے ،عمران خان ڈٹے ہوئے ہیں اورچھکے لگانے کے موڈمیں ہیں،ہارنے کے عادی نہیں،جہانگیرترین کے حامیوں کی تعدادبڑھ توسکتی ہے کم نہیں ہوسکتی،ان کوجہانگیرترین سے بات کیلئے کافی وقت ملاتھالیکن
انہوں نے نہیں کی،اب توبڑے بھائی مداخلت کریں تو ہی ہوسکتاہے ورنہ بجٹ توپنجاب نہ مرکز کاپاس ہوسکتاہے ،یہ بھی ہوسکتاہے کہ عمران خان اس صورتحال میں اسمبلیاں ہی توڑدیں۔انہوں نے کہا کراچی سے عمرا ن خان کیلئے کوئی اچھی خبرنہیں،مفتاح اسماعیل کوپنجابی ووٹس کی اکثریت ملے گی،مریم نوازجائینگی،جے یوآئی،اے این پی اور اچکزئی حمایت کررہے توپشتون ووٹ بھی ملے گا،روپیہ خرچ کرنے میں مفتاح اسماعیل کاجواب نہیں،بہت مضبوط امیدوارہیں،واوڈاتولوگوں سے ملتے ہی نہیں تھے ۔انہوں نے کہاعلی زیدی نے عمران خان،قوم ،قائدکسی کومعاف نہیں کیا،کوئی چیزانہوں نے چھوڑی نہیں،میں نے انہیں پیغام بھیجاہے کہ استعفیٰ دیدو،انہوں نے کہایہ جھوٹ ہے ،اس کافرانزک ہوجائے ،علی زیدی کیلئے بہترین آپشن استعفی دیدیں ورنہ عمران خان فارغ کردینگے ۔مہنگائی کے حوالے سے انہوں نے کہاجہاں چینی حکومتی ریٹ پرمل رہی ہے وہاں دودوگھنٹے لائنوں میں کھڑاہوناپڑتاہے ۔