جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

” ناموس رسالت ۖ جمہوری اتحاد ” بنانے کی تیاریاں شروع اتحادمیں کون کون شامل ہوگا؟رواں ہفتے خصوصی اجلاس طلب

datetime 19  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) ” ناموس رسالت جمہوری اتحاد ” بنانے کی تیاریاں شروع، تمام سیاسی اورمذہبی جماعتوں کو اتحاد کاحصہ بنایا جائیگا، رواں ہفتہ میں اسلام آباد میں خصوصی اجلاس طلب کرلیا گیا، مسلم لیگ (ن) پیپلزپارٹی ، جماعت اسلامی ، تحریک انصاف ،ایم کیو ایم، پی ایس پی،

جے یو آئی فضل الرحمن، سنی تحریک ،جماعت اہلسنت پاکستان ،پاکستان عوامی تحریک، مسلم لیگ ق ،جے یوپی، سنی اتحاد کونسل، جماعت اہلحدیث پاکستان ، سمیت تمام بڑی اور چھوٹی جماعتوں کو شرکت کیلئے دعوت نامہ ارسال کردیا گیا،میزبانی پاکستان فلاح پارٹی کریگی ، چیف آرگنائزراور سربراہ پی ایف پی امانت زیب کا شاہ انس نورانی ،سابق وفاقی وزیر مذہبی امور اعجاز الحق ،مفتی منیب الرحمن،ثروت اعجاز قادری، سابق وفاقی وزیر مذہبی حامدسعیدکاظمی،خرم نواز گنڈاپور، حکومتی وفاقی وزیرپارلیمانی امور محمدعلی خان، مسلم لیگ (ن) سے پیرسیدعمران احمد ولی شاہ،ایم این اے ،چوہدری منظورپیپلزپارٹی ،جاویدقصوری،کرسچن لیگ کے جے سالک ودیگرسے رابطہ کیا ہے ، اورملکی سطح پر ختم نبوت اور ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے تحفظ اور دفاع کیلئے متحدہ پلیٹ فارم بنانے پرضروری مشاورت کی ہے، انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات سے بالا تر ہوکر” ناموس رسالت جمہوری اتحاد “کاقیام ناگزیر

ہے ،تاکہ عوام میں پھیلی بے چینی ختم کی جاسکے، اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے مشترکہ جدوجہد کی جاسکے،امانت زیب نے بتایا کہ جب ساری جماعتیں اپنے مسائل کیلئے یک جان ہوسکتی ہیں تو ناموس رسالت کیلئے بھی ایک ہونگی ،عاشقان مصطفی ۖ ہرپارٹی اور جماعت میں موجود ہیں اور ہمیں اس ایشو پر سب کو ایک کرنا ہے۔
ْْْْْْْْْ

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…