بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف کی تمام جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ

datetime 19  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کی تمام جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیب کے مطابق نوازشریف کی جائیداد نیلامی کے لئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی۔نیب رپورٹ میں کہا گیا کہ نواز شریف کو عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری قرار دیا تھا۔ایس ای سی پی

کے مطابق نواز شریف کے4 کمپنیوں میں شیئر ہیں، محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں نواز شریف کے 4 لاکھ 67 ہزار 950 شیئر ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ حدیبیہ پیپر ملز میں نواز شریف 3 لاکھ 43 ہزار 425 شیئر کے مالک ہیں جبکہ حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی میں نواز شریف کے شیئر کی تعداد 22 ہزار 213 ہے۔اس کے علاوہ اتفاق ٹیکسٹائل ملز میں نواز شریف 48ہزار 606 شیئر کے مالک ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی ضمانت نہ ہونے پر (ن)لیگی رو رہے ہیں،شہباز خاندان کے پاس 1998 ء میں ڈیڑھ کروڑ روپے تھے، 10سال میں 7ارب 32کروڑ روپے سے زیادہ بنالیے ، اتنی تو زندگی بھی نہیں جتنا شہباز شریف نے پیسہ بنایا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کسی پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں کرتی، تمام عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرتی ہے، میں صبح سے مسلم لیگ نون کی قیادت کا اپنے

جھوٹ پر رونا پیٹنا دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ شہباز خاندان کے پاس 1998 ء میں ڈیڑھ کروڑ روپے تھے، 10سال میں 7ارب 32کروڑ روپے سے زیادہ بنالیے ، اتنی تو زندگی بھی نہیں جتنا شہباز شریف نے پیسہ بنایا ہے۔شہباز گِل نے کہا کہ مسلم لیگ نون سمجھ رہی ہے شہبازشریف

کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہوا ہے، مریم اورنگزیب نے عدالت کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، شہباز شریف کے پاس ایم بی بی ایس یعنی میاں بیوی بچوں سمیت ڈگری ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ عدالتی فیصلے پر نون لیگ کے ترجمانوں نے جھوٹ بولا،

شرم کی بات ہے، یہ لوگ کرائم کیلئے عورتوں کے نام استعمال کرتے ہیں، شہبازشریف کو شرم آنی چاہیے خواتین کے نام پر بھی ٹی ٹی لگوائیں، نصرت شہباز کے نام پر 26 جعلی ٹی ٹی لگوائیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے زیادہ 1103ضعیف لوگ پنجاب کی جیلوں میں ہیں،

بزرگ کا مسئلہ ہے تو نون لیگ دیگر ضعیف لوگوں کی بھی ضمانت کرائے۔شہباز گِل نے کہا کہ 2001ء میں حمزہ شہباز کے اثاثے ایک کروڑ 80 لاکھ تھے،2018 ء میں شہبازشریف کے اثاثے 2259 ملین روپے کے تھے، شہبازشریف نے جعلی ٹی ٹی کے ذریعے1.1ارب روپے حاصل کیے۔ان کا کہنا تھا کہ زراعت کے شعبے میں کوئی پوچھنے والا نہیں کہ اتنی زمین سے آپ نے اتنا پیسہ کیسے بنایا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…