جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بین الاقوامی آن لائن قاری مقابلے کا پاکستانی نوجوان چیمپئن قرار یوگا کی سخت پابندی ، آواز کے پیمانوں کی بار بار مشق کا سامنا کرنا پڑا

datetime 19  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (اے ایف پی) تلاوت قرآن پاک کے فن میں مہارت حاصل کرنے کیلئے 21 سالہ حسن علی کاسی کو یوگا کی سخت پابندی، آواز کے پیمانوں کی گھنٹوں بار بار مشق اور بریانی پر مکمل پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کی لگن پوری طرح سے بدلا چکا رہی ہے اور حال ہی میں انہیں افغانستان کے زیر اہتمام

بین الاقوامی آن لائن قاری مقابلے کا چیمپئن بن گیا ہے جہاں انہوں نے 25 دیگر ممالک کے قاریوں کا مقابلہ کیا۔ پاکستان میں قاریوں کا احترام کیا جاتا ہے اور وہ قرآن پاک کے پیشہ ور تلاوت کرنے والے ہوتے ہیں جن سے مساجد میں نماز کی امامت کرنے اور طلبہ کو مسلم مقدس کتاب کی تعلیم دینے کی درخواست کی جاتی ہے۔ رمضان المبارک کے دوران ان کی خاص طور پر بہت زیادہ مانگ ہوتی ہے جو اس وقت دنیا بھر میں منایا جارہا ہے۔ علی کاسی نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ انبیاء کا کام تھا؛ تبلیغ کے سب سے پہلے عنصر میں سے تلاوت تھی؛ یہ اتنی ہی قدیم ہے جتنا کہ اسلام۔ قاریوں کو کامل عربی تلفظ کی ضرورت ہوتی ہے جو پاکستان میں ایک مشکل کارنامہ ہے جہاں اردو قومی زبان ہے۔ مقابلوں کے دوران تلاوت 15 منٹ تک جاری رہ سکتی ہے لہٰذا علی کاسی سانس قابو میں رکھنے کی مدد کے لئے یوگا کی مشق اور اپنی آواز مستحکم رکھنے کیلئے نطقی مشقیں کرتے ہیں۔ دارالحکومت کی ایک یونیورسٹی میں اسلامک اسٹڈیز کے طالب علم علی کاسی کا کہنا تھا کہ قاری کو سانس لیے بغیر کم سے کم 50 سیکنڈ تک تلاوت کرنے کے قابل ہونا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ گلہ بہت حساس ہوتا ہے؛ قاری کو ٹھنڈے پانی اور چکنائی والے کھانے سے پرہیز کرنا چاہئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…