پشاور(آن لائن)چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کابینہ میں ردوبدل کو ملک کے ساتھ ایک مذاق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترین پے ترین کیا کوئی بہترین بھی آئے گا، انہی وزیروں کو ادھر ادھر کرنے سے کیا تبدیلی آئے گی، بدقسمتی سے کپتان تین سال میں ٹیم ہی نہیں بنا سکے، اس لئے کپتان کو بدلنے کی ضرورت ہے،
انہوں نے کہا کہ معیشت کا جنازہ نکال دیا گیا ہے اب صرف جنازہ پڑھنے کی دیر ہے، اس ٹیم میں کوئی امام لائیں جو جنازہ پڑھا دے، تین سال میں مہنگائی، گردشی قرضوں اور خساروں کے علاوہ قوم کو کیا دیا ہے، پوری قوم اور ملک کو گروی رکھ دیا گیا ہے، اثاثے اونے پونے داموں فروخت کئے جارہے ہیں، پرائیوٹائزیشن کا کوئی موثر نظام نہیں بنایا گیا، سفید ہاتھیوں کو اور طول دیا جا رہا ہے، اصلاحات کی فائل سے ابھی تک کچھ نہیں نکلا، وزیراعظم جن منصوبوں کا اعلان کرتے ہیں ان کا زمین پر کوئی وجود نہیں، حکومتی رٹ کہیں موجود نہیں، عوام کورونا بحران اور بے روزگاری سے تنگ آچکے ہیں، کسی مستقبل کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے، ان حالات میں کابینہ میں ردوبدل کیا تبدیلی لائے گی، جن وزیروں کو تبدیل کیا جاتا ہے ان سے کوئی پوچھ گچھ نہیں کی گئی پھر محاسبہ کیسا اور انصاف کہاں ہے؟ امن ترقی پارٹی موجودہ معاشی بحران پر موثر نظام دے سکتی ہے ادارے اور حکمران اس پر توجہ دیں۔ محمد فائق شاہ نے کابینہ میں ردوبدل کو ملک کے ساتھ ایک مذاق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترین پے ترین کیا کوئی بہترین بھی آئے گا، انہی وزیروں کو ادھر ادھر کرنے سے کیا تبدیلی آئے گی، بدقسمتی سے کپتان تین سال میں ٹیم ہی نہیں بنا سکے، اس لئے کپتان کو بدلنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ معیشت کا جنازہ نکال دیا گیا ہے