منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

رمضان، روزے اورکورونا میں بزرگ بہنیں اور بھائی لائنوں میں کھڑے ہیں، شناختی کارڈ کے بغیر ایک کلو چینی بھی نہیں دی جارہی ، ن لیگ کا دعویٰ

datetime 18  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب ایک با ر پھر حکومت پربرس پڑیں اور کہاہے کہ عمران خان کو عوامی مسائل سے کوئی غرض نہیں ،رمضان کے پہلے ہفتہ میں 19 فیصد مہنگائی میں اضافہ ہوا،اشیائے خوردنوش کی قیمتیں آسمان کی چھو رہی ہیں ،رمضان، روزے اور کرونا میں بزرگ بہنیں اور

بھائی لائنوں میں کھڑے ہیں، شناختی کارڈ کے بغیر ایک کلو چینی بھی نہیں دی جارہی ،حفیظ شیخ نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لیا،کابینہ کے اندر میوزیکل چیئر کا کھیل کھیلا جارہا ہے،جو ایک جگہ فیل ہے وہ کیسے دوسری وزارت میں کامیاب ہوگا،جب تک کپتان بدلا نہیں جائے گا اس وقت تک عوام کو کوئی فائدہ نہیں ملے گا،کرایے کے ترجمان شہباز شریف کس حیثیت میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ پر پریس کانفرنس کررہے ہیں ، عدالت نوٹس لے ۔ اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عمران خان صاحب کو عوامی مسائل سے کوئی غرض نہیں ،انکا صرف ایک ہی پیغام ہے جھوٹ بولو جھوٹ بولو جھوٹ بولو،انہیں اس سے بھی کوئی غرض نہیں کی وزیر کیا کام کرتے ہیں؟۔ انہوںنے کہاکہ ایک مصنوعی بیانیہ 3 سال سے جاری ہے۔ اس موقع پر مریم اورنگزیب نے یوٹیلیٹی اسٹور کے باہر لگی لمبی لائن کی تصویر دیکھا تے ہوئے کہاکہ یہ تصویر ماہ رمضان میں دل دہلا دینے والی ہے،یہ ایک کلو چینی لینے کی قطار ہے۔ انہوںنے کہاکہ رمضان، روزے اور کرونا میں بزرگ بہنیں اور بھائی لائنوں میں کھڑے ہیں،اس قطار میں کھڑے ہوکر چینی 83 روپے خریدی جارہی ہے اور بازار میں چینی 105 ، 11پ روپے کلو ہے،اس رعائیتی ریٹ پر بھی ایک کلو سے زیادہ چینی نہیں مل سکتی،وہ

بھی شناختی کارڈ کے بغیر نہیں دی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ 52 روپے چینی والے چور تھے اور یہ جھوٹے مسلط کردہ ٹولہ روز جھوٹ بولتا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ ماہ رمضان کے پہلے ہفتہ میں 19 فیصد مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ سال مرغی برائلر ایک کلو 138 عشاریہ 79 پیسہ فی کلو تھی،اس وقت 266

روپے کلو مرغی کا ریٹ ہے،انڈے گزشتہ سال 114 درجن تھے اس وقت 166 روپے درجن ہیں،خوردنی تیل گزشتہ سال 1283 تھا اب 1540 وپے ہوگیا ہے،مارکیٹ میں اس وقت 120 روپے کلو فروخت ہورہی ہے،گزشتہ سال گھی 639 روپے اور اس سال 770 روپے فروخت ہورہا ہے،گزشتہ سال آٹا 20 کلو 877 روپے اور اس سال

988 روپے کا مل رہا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ ٹماٹر 48 روپے سے 55 روپے حکومتی حساب سے کلو جبکہ اصل میں 65 روپے کلو مل رہا ہے،آٹے 20 کلو کا تھیلا اس وقت 988 روپے کو مل رہا ہے، 27 روپے کا ایک ہفتہ میں اضافہ ہوا ہے،یہ ہے انکا اعمال نامہ جس سے عوام پریشان حال ہیں۔انہوںنے کہاکہ ایک ہفتہ میں 51

اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان ٹوئٹ کرتے ہیں کہ معیشت بہت ٹھیک چل رہی ہے،مران صاحب نے ملک کی معیشت کو تاریخی بحران میں دھکیلا ۔ انہوںنے کہاکہ اسد عمر این ایم ایف سے مذاکرات کے دوران فارغ ہوگئے ،حفیظ شیخ نے پاکستان کی تاریخ میں اتنا قرضہ لیا جو ملکی تاریخ

کا سب سے بڑا قرضہ ہے،آئی ایم ایف کو اسٹیٹ بینک حوالے کردیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ منفی 4 عشاریہ صفر گروتھ ریٹ کردیا گیا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ سینیٹ الیکشن ہارنے کے بعد عمران صاحب نے حفیظ شیخ کو اپنا وزیر خزانہ قرار دیا اور پھر حفیظ شیخ کو بھی ایک دن فارغ ہونے کی اطلاع ملی،ایف بی آر میں شبر زیدی جو ٹیکس

کے گبر سنگھ تھے۔ انہوں نے کہاکہ کابینہ کے اندر میوزیکل چیئر کا کھیل کھیلا جارہا ہے،اتنی بے عزتی آپکی کاکردگی آپکی وزارت سے نہیں جھوٹ بولنے اور گالی دینے سے جانچی جاتی ہے،پی ٹی ائی کے پارلیمان میں لوگ بتائیں کہ ان میں اتنی قابلیت نہیں کہ وہ وزیر خزانہ بن سکیں۔ انہوں نے کہاکہ عمر ایوب صاحب کو 19سو

ارب کا ٹیکا لگانے کے بعد فارغ کردڈیا گیا ،ہوسکتا ہے ان پر انکوائری ہوجائے کیونکہ قرضہ کمیشن سمیت کسی تحقیقات کی رپورٹ نہیں آتی،جب کپتان فیل ہوگا جو مافیا کی سرپرستی کرتا ہوگا تو اسکے بعد ایسا ہی عمال نامہ ہوگا،جو ایک جگہ فیل ہے وہ کیسے دوسری وزارت میں کامیاب ہوگا،جب تک کپتان بدلا نہیں جائے گا اس وقت تک

عوام کو کوئی فائدہ نہیں ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ کرایے کے ترجمان شہباز شریف کس حیثیت میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ پر پریس کانفرنس کررہے ہیں،کیس ابھی زیر سماعت ہے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے درخواست ہے نوٹس لے،کبھی ایسا نہیں ہوا کہ 3 دن کے بعد ضمانت پر اختلافی نوٹ لکھا جائے،دونوں ججز نے لکھا کہ

ضمانت دی گئی بعد میں اختلافی نوٹ لکھا گیا۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ مریم نواز نے شہباز شریف کی ضمانت پر الحمد اللہ کا ٹوئٹ کیا،ہم تحریری فیصلے کا انتظار کررہے تھے،شہباز شریف مریم نواز کے چچا ہیں انہیں زیادہ خوشی ہوئی ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف نے کینسر کی حالت میں پنجاب کے عوام کی خدمت کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…