جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

فردوس عاشق اعوان کی اچانک طبیعت ناساز ، ہسپتال منتقل

datetime 18  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ذرائع کے مطابق طبیعت نازساز ہونے پر فردوس عاشق اعوان کو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد منتقل کیا گیا جہاں انہیں داخل کروا دیا گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان کا علاج جاری ہے۔‎ واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب کی

مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ رائے ونڈ محل میں ایک زلزلہ آیا ہوا ہے،، کنیزیں اور درباری ایکدوسرے پر بازی لے جانے کے لئے پروپیگنڈہ کررہے ہیں ، منشیات فروش نے سرکاری افسران کو للکار کر دھمکیاں دی ہیں،حکومت دھمکیوں سے گھبرانے والی نہیں،وزیر اعظم،وزیر اعلی آپ کی گیدڑ بھبھکیوں سے پیچھے ہٹنے والے نہیں،مہنگائی کے خاتمہ کے لئے صوبائی حکومت کمر بستہ ہے ،صوبہ بھر میں 364 رمضان بازار قائم کئے گئے،بازاروں سے پچاس ہزار آبادی کو سستی اشیاء فراہم کرنے کا ٹارگٹ ہے ،چینی کے معاملہ پر انتظامی بدنظمی دیکھی،حل کرنے کے احکامات دے دیئے ،رمضان سہولت بازار عوام کے فائدے کے لئے لگائے گئے،اگر عوام کو اذیت اور کوالٹی اشیاء نہ ملیں تو متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی ہو گی،،توہین عدالت کیس میں جب عدالت بلائے گی تو مناسب طور پر جواب دوں گی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت وزیر اعظم کی قیادت میں عوام کو بہتر اور سستی اشیاء کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں ،مہنگائی کے خاتمہ کے لئے صوبائی حکومت کمر بستہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ صوبہ بھر میں 364 رمضان بازار قائم کئے گئے،بازاروں سے پچاس ہزار آبادی کو سستی اشیاء فراہم کرنے کا ٹارگٹ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب بے رمضان بازاروں میں سات ارب روپے کی سبسڈی دی ہے ،دس کلو آتا 375 روپے،چینی کو 85 روپے ریئل پرائس پر فروخت کیا جا رہا ہے،چینی پر 20 روپے فی کلو سبسڈی دی جا رہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…