جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

شریف خاندان کو کھوکھر برادران کی مخبری نے پھنسایا،کھوکھربرادران کی بڑی سیاسی جماعت میں شمولیت ۔۔سینئر صحافی کا حیران کن انکشاف

datetime 18  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران سینئر تجزیہ ہارون الرشید نے کہا ہےکہ ن لیگ کو کھوکھر برادران نے پھنسایا ہے ، مخبر ان کے کھوکھر برادران نکلے ،انکا کہنا تھا کہ کھوکھر برادران بھی تحریک انصاف میں شامل ہو سکتے تھے ،لیکن ان کا سیاست سے کوئی شغف ہے نہیں اور دوسرے کاموں میں مصروف رہتے ہیں ،

بہر حال کھوکھر برادران کسی وقت میں ن لیگ میں شامل ہو جائیں گے ،انکا کہنا تھا کہ اگر بلڈوزر چل گیا ،اگر یہ ہو گیا تو 35سالوں میں جو انہوں نے اپنے ہیبت قائم کی ہے وہ ختم ہو جائے گی اور اس سے سول سروس بالکل ٹھیک ہو جائی گی ، پنجابی محاورے کےمطابق آنکھ میں بھی ڈال لیں تو بھی پتہ نہیں چلے گا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل سینئر صحافی ہارون الرشید نے انکشاف کیا تھا کہ اب جہانگیرترین کو پیپلزپارٹی کھینچ رہی ہے اورن لیگ بھی،نوازشریف نے توجہانگیرترین سے ملنے کیلئے بہت پیغامات بھیجے ،جہانگیرترین نے معذرت کی اورکہاآپ کوحکومت سے نکلوانے میں بڑاحصہ ہے ،ہم اکٹھے کیسے چل سکتے ہیں،جہانگیر ترین صورتحال کواتنابگاڑسکتاہے کہ اسمبلیاں توڑنے تک نوبت آجائے ،اس لئے کہ عمران خان خودمائل ہیں،میں آپ کوخبردیتاہوں کہ اسمبلیاں توڑنے کالیٹرٹائپ ہورہاتھا،بڑے بھائی جان کوپتہ چل گیا،انہوں نے آکرسمجھایا،عمران خان آج کل’’ ڈواورڈائی‘‘ پرتلے ہوئے ہیں،ہوسکتاہے انہیں اسمبلیاں توڑنے کافائدہ ہوجائے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاخسروبختیارنے استعفیٰ لکھ لیاہے ،وہ ڈرے ہوئے ہیں کہ میرابھی احتساب ہوسکتاہے ۔انہوں نے کہاعلیم خان اورشفقت محمود توجہانگیرترین کے دوست اورساتھی تھے ،انہوں نے فیصلہ کیاکہ سردی زیادہ ہے ، رضائی اوڑھے رکھنااچھاہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…