اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /اے پی پی)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند ایک مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز خطہ پوٹھوہار،
بالائی خیبر پختونخوا،اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران چند مقامات پر ژ ا لہ باری کا بھی امکان۔رپورٹ کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔تاہم سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی بارش(ملی میٹر): خیبر پختونخوا: پاراچنار 40 ، مالم جبہ 21 ، سیدو شریف 18 ، دیر (بالائی 14 ، زیریں 08) ، کاکول 14 ، بونیر 11 ، پٹن 10 ، بالاکوٹ 08 ، دروش 07 ، کالام 06 ، چترال 04 ، پشاور(سٹی 03، ائیر پورٹ 02) ، میرکھانی ، تخت بھائی 02 ، پنجاب: اٹک 18 ، اسلام آباد (گولڑہ 19 ، زیروپوئینٹ 12 ، سید پور ، بوکرا 03 ، ائیر پورٹ 01) ، راولپنڈی (چکلالہ 11 ، شمس آباد 09) ، مری 09 ، نارووال 08 ، لاہور (ائیر پورٹ 01) ، گوجرانوالہ 01 ، کشمیر: راولاکوٹ 14 ، کوٹلی 10 ، گڑھی دوپٹہ 03 ، مظفرآباد (سٹی 03 ، ائیرپورٹ 01) ، گلگت بلتستان: بگروٹ 10 ، بونجی ، استور 02 ، اسکردو 01 ، سندھ: بدین میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: مٹھی41، چھور،دادو، تربت 40، بدین، ٹنڈو جام اور پڈعیدن میں 39ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔