منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

20 یا 30 نہیں جہانگیر ترین کی حمایت میں کتنے ممبران کھڑےہیں؟ تہلکہ خیز دعوی نے حکومتی صفوں میں کھلبلی مچا دی

datetime 18  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) سیاسی رہنما جہانگیر ترین کے حمایتی اور تحریک انصاف کے ناراض رہنما سلمان نعیم نے دعوی کیا ہے کہ بہت سارے ممبران جہانگیر ترین کی حمایت میں ہیں مگر ابھی وہ سامنے نہیں آئے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے اس ماہ کی21 تاریخ کو اراکین کے

اعزاز میں افطار ڈنر کے پروگرام کا انعقاد کیا ہے جس بعد مستقبل سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔مزید دو اراکین اسمبلی جہانگیر ترین کی حمایت میں سامنے آگئے جن میں سے ایک قومی اور دوسرا صوبائی اسمبلی کا رکن ہے، بہت سارے ممبران ابھی سامنے بھی نہیں آئے، ممکن ہے وہ 21 اپریل کے بعد کھل پراپنی حمایت کا اعلان کردیں۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے ہمیشہ قانون کا احترام کیا ہے اور وہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے، وہ ان مقدمات کا سامنا کرنے کے بعد سرخرو ہوں گے۔دوسری جانب سیاسی رہنما جہانگیر ترین اور ان کے ہم خیال اراکین اسمبلی نے سر گرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے مشاورتی اجلاس 21اپریل کو طلب کر لیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس افطار ڈنر کے موقع پر ہوگا جس میں مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کے ساتھ آئندہ کی  عملی مرتب کی جائے   گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…