بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

کالعدم جماعت کی جانب سے انتشار پھیلانے کے خدشات لاہور کے167 مقامات پر موبائل، انٹرنیٹ سروسز تیسرے روز بھی بند

datetime 17  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،اسلام آباد (این این آئی)کالعدم مذہبی جماعت کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے انتشار پھیلانے کے خدشات کے پیش نظر لاہور کے 167 مقامات پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز تیسرے روز بھی بند رہیں ۔ذرائع کے مطابق کالعدمذہبی جماعت کے مرکزی دھرنے کے اطراف کے 10کلومیٹر ریڈیس میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل رہیں

جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔شادمان، گارڈن ٹائون،فیصل ٹائون ،اچھرہ، شاہدرہ سے ٹھوکر نیاز بیگ،بند روڈ سے گلبرگ کے بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند رہی، جبکہ مزنگ ،لٹن روڈ،سمن آباد ،اقبال ٹائون ،ساندہ ،چوبرجی ،سبزہ زار،جیل روڈ ،مال روڈ ،ریواز گارڈن ،داتا دربار وملحقہ علاقوں میں موبائل سروسز متاثر رہیں۔ذرائع کے مطابق موبائل فون کمپنیوں نے 167ٹاورز کے علاقوں میں انٹر نیٹ معطل رکھی ہیں۔ پولیس کے مطابق سروسز کی بندش کا مقصد سوشل میڈیا پر انتشار پھلانے سے روکنا ہے۔دوسری جانب سی ٹی ڈی نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ آرائی کی تعریفیں کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے اشتعال،نفرت پھیلانے والوں کیخلاف ایکشن ہوگا۔ذرائع کے مطابق ایک مذہبی جماعت کے سوشل میڈیااکاؤنٹس کے ذریعے اشتعال پھیلانے کے واقعات کے حوالے سے سی ٹی ڈی نے ایف آئی اے سائبرکرائم کے ساتھ حکمت عملی بنالی

ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سوشل میڈیا کے ذریعے اشتعال،نفرت پھیلانے والوں کیخلاف ایکشن ہوگا، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیخلاف شرانگیز ی پھیلانے پر بھی کارروائی ہوگی۔حکام نے بتایا مذہبی جماعت کے سوشل میڈیااکاؤنٹس کی فہرست مرتب کرلی گئی اور

ایف آئی ایسائبرکرائم میں باقاعدہ شکایت درج کرلی گئی ہے۔سی ٹی ڈی نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ آرائی کی تعریفیں کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ، ،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمرشاہد نے کہا کہ کالعدم جماعت سے منسوب سوشل میڈیا کی نشاندہی کرلی گئی ہے ، ہنگامہ آرائی کیلئے

بھڑکانے والوں نے ایف آئی اے سائبرکرائم سے رجوع کرلیا ہے۔ دوسری جانب وفاق کی جانب سے وزارتِ داخلہ کو ملک بھر میں کالعدم جماعت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق کالعدم جماعت پر کسی بھی قسم کا چندہ لینے پر پابندی ہے۔وفاق کی طرف سے کالعدم جماعت پر چندہ اکٹھا کرنے پر پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کالعدم جماعت پر چاروں صوبوں، آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں کڑی نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…