جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

10 ہزار روپے ادھار واپس نہ کرنے پر تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی نے اپنے ملازمین کیخلاف مقدمہ درج کرادیا

datetime 17  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے رکن جمیل احمد نے 2 ملازم بھائی کی جانب سے دھمکیاں دینے اور رقم واپس نہ کرنے پر ملیر کینٹ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔جمیل احمد کے پولیٹیکل سیکرٹری آصف کی مدعیت میں ملازم اشرف اور اس کے بھائی افضل

کے خلاف دھمکیاں دینے اور دھوکہ دہی کرنے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔مدعی نے بتایا کہ ماہ جنوی میں اشرف نے شادی کا بہانہ بناکر ایم این اے سے 15ہزار روپے تنخواہ اور10ہزار روپے ادھار لیکر گیا اور جب اس سے رابطہ کیا گیا تو اس نے ادھار کی رقم واپس کرنے اور واپس آنے سے منع کردیا، ملزم کے بھائی محمد افضل نے فون پر ایم این اے کو خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیں اور گالم گلوچ بھی کی۔ملزمان کے والدین نے اپنے بیٹوں کو بے قصور قرار دیتے ہوئے کہا کہ رکن قومی اسمبلی جمیل نے جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی ہے ،یہ ایک ظالم آدمی ہے اور بیٹوں کو دھمکیاں دیتا رہا ہے ۔قبل ازیں ایک مبینہ آڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں رکن قومی اسمبلی جمیل اپنے ملازم اشرف سے پوچھ رہے ہیں کہ تم 15 دن کا کہہ کر کیوں واپس نہیں آئے حالانکہ تمہیں ایڈوانس بھی دیا گیا۔ اس پر اشرف بتاتا ہے کہ فی الحال اس کا واپس آنے کا ارادہ نہیں، جمیل احمد نے کہا کہ اگر تم بتاتے تو میں پہلے والا کْک نہ نکالتا، میں تم پر اور تمہارے باپ پر کراچی میں ایف آئی آر کٹواتا ہوں۔اس دوران اشرف نے ایزی پیسہ کے ذریعے رقم واپس لوٹانے کا کہا تو رکن قومی اسمبلی جمیل احمد نہیں مانے اور اشرف کو گالیاں اور دھمکی دیتے رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…