پی آئی اے نے روزہ رکھنے کے خواہشمند پائلٹس کو چھٹیاں لینے کی ہدایات جاری کردیں، عمل نہ کر نے پرسخت کارروائی کا عندیہ

17  اپریل‬‮  2021

کراچی (این این آئی) پی آئی اے انتظامیہ نے روزہ رکھنے کے خواہشمند پائلٹس کو چھٹیاں لینے کی ہدایات جاری کردیں اور عمل نہ کرنیوالے کا لائسنس معطل یا منسوخ کرنے کی وارننگ دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے

روزہ رکھنے کے خواہشمند پائلٹس کو چھٹیاں لینے کا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے اور ہدایت نامے پر عمل نہ کرنیوالیکا لائسنس معطل یامنسوخ کرنیکی وارننگ دی ہے۔اس حوالے جی ایم فلائٹ سروسزعامر بشیر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں فضائی عملے کو روزے کے بغیر ڈیوٹی کرنے پر مبنی انڈرٹیکنگ دینے کی ہدایت کردی ہے۔جی ایم فلائٹ سروسز نے کہا پروازپردوران ڈیوٹی کارکردگی میں خوراک کااہم کردارہے، روزے میں گلوکوزلیول کم ہونے سے کارکردگی متاثرہوسکتی ہے اور روزے کے ساتھ ڈیوٹی کرنے سے مسافروں کی سلامتی متاثر ہوسکتی ہے۔یاد رہے قومی ایئرلائن کی انتظامیہ نے رمضان المبارک میں پی آئی اے کپتان اور کیبن کریو کے لئے سیفٹی الرٹ جاری کیا تھا۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ مسافروں کی سیفٹی کیلئے دوران پرواز کپتانوں کوروزہ رکھنے سے منع کردیا،مسلم ممالک کی زیادہ تر ایئر لائنز کے کپتان اور کیبن کریو کو روزہ رکھ کر پرواز کی اجازت نہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…