جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

چالیس ممبران عمران خان سے انصاف کےمنتظر آخری بار کہہ رہے ہیں ہمیں ریاست مدینہ میں انصاف چاہیے وگرنہ ۔ ۔ ۔ راجہ ریاض نے بڑی دھمکی دے ڈالی

datetime 17  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا کہ چالیس کے قریب ممبران ریاست مدینہ میں انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں ، ہم عمران خان سے مطالبہ کر رہے ہیں او ران سے انصاف مانگ رہے ہیں ۔ عمران خان کنبے کے سربراہ او رکپتان ہیں اور وہ ایک کنبے کے سربراہ ہو کر انصاف نہیں دے رہے ،

جہانگیر ترین سے زیادتی ہو رہی ہے ، ہم کہنا چاہتے ہیں کہ اس کو مزید آگے نہ بڑھائیں ، ابھی تک ہم سوچ سمجھ کر اور تحمل سے تحریک انصاف کے پرچم کے نیچے کھڑے ہیں لیکن اگر کچھ دوستوں کے کہنے پر اسی طرح کا رویہ روا رکھا گیا تو ہم کوئی قدم اٹھا سکتے ہیں ، ہم آخری بار کہہ رہے ہیں کہ ہمیں ریاست مدینہ میں انصاف چاہیے وگرنہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان جلد کریں گے۔ اسحاق خاکوانی نے کہا کہ ہمارا تحریک انصاف کے ساتھ چلنے کا اعلیٰ مقصد انصاف او رایمانداری تھا لیکن نہ انصاف اور نہ ہی ایمانداری ہے ، جھوٹے الزامات لگائے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف پانچ سے چھ روز دیدیں ہم آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور سازش کرنے والوں کے نام بھی سامنے لائیں گے۔ قبل ازیں حمایتی وزراء او راراکین اسمبلی کا جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر غیر رسمی اجلاس ہوا جس میں تمام لوگوں نے جہانگیر ترین کا بھرپو رساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ کے حوالے سے بھی ابتدائی حکمت عملی بارے غور کیاجس کے بعد تمام لوگ اکٹھے ایک کوسٹر میں بیٹھ کر عدالت پہنچے ۔مرکزی دروازے پر تعینات پولیس اہلکاروں نے جہانگیر ترین ، علی ترین اور ان کے ہمراہ آنے والوں کی تلاشی بھی لی ۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…