بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

آئی ایم ایف کی شرائط پر آنکھیں بند کر کے عمل کیا جا رہا ہے، عالمی مالیاتی ادارے کی ڈکٹیشنزملک کی خودمختاری پر سوالیہ نشان ہیں

datetime 15  اپریل‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر آنکھیں بند کر کے عمل کیا جا رہا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے کی ڈکٹیشنزملک کی خودمختاری پر سوالیہ نشان ہیں۔ ادارے نے آکاس بیل کی طرح ملکی وسائل کو جکڑا ہوا ہے۔ خوشحالی کا درخت نہ پھل پھول سکتا ہے نہ اس سے عوام کوئی فائدہ لے سکتے ہیں۔

بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ منظور نہیں۔ ٹیکسز کا ہدف بڑھانے سے مڈل کلاس سفید پوش طبقہ کی مشکلات بڑھیں گی۔ معیشت میں بہتری لانی ہے تو سودی نظام سے جان چھڑانا ہو گی۔ دولت کا ارتکاز چند ہاتھوں میں ہے جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے پاس وقت ختم ہو گیا، ان لوگوں نے عوامی توقعات کا خون کیا۔ نوجوان سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ کرونا کی وجہ سے ایجوکیشن سیکٹر میں مزید ابتری آئی ہے۔ انٹرنیٹ سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ملک کے بیشتر علاقوں کے ہزاروں طلبہ آن لائن کلاسز سے محروم ہیں۔ مدارس بھی مشکلات سے دوچار ہیں۔ حکومت ایجوکیشن اور ہیلتھ سیکٹرز میں ریفارمز نہ لا سکی۔ ملک میں غربت اور بے روزگاری کے مسائل میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔ روزی کمانے کے ذرائع کم پڑ رہے ہیں۔ کسانوں کی زمین تقسیم در تقسیم کے مراحل سے گزر کر ختم ہو رہی ہیں۔ حکومت چھوٹے کاشتکاروں اور تنخواہ دار طبقہ کے لیے مراعات کا اعلان کرے۔ حالات میں بہتری کے لیے قوم کو مل کر جدوجہد کرنا پڑے گی۔ جماعت اسلامی ہی موجودہ حالات میں امید کی کرن ہے۔ ہمارا مقصد محض اقتدار کا حصول نہیں بلکہ انسانوں کی انفرادی اور اجتماعی زندگی میں تبدیلی لاناہے۔ جماعت اسلامی معاشرہ میں نبی رحمتؐ کی تعلیمات کو عام کر رہی ہے۔ ہمارے دروازے ہر اس

شخص کے لیے کھلے ہیں جو پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانا چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں ملاقات کے لیے آنے والے مختلف افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک قرضوں کی دلدل میں بری طرح دھنس چکا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت معیشت کوپٹڑی پر ڈالنے کے لیے کوئی موثر

حکمت عملی تشکیل نہیں دے سکی۔ وزیراعظم کی طرف سے کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ کرونا اور احتجاجوں کی وجہ سے ملک بند پڑا ہے۔ لوگوں کے پاس سحری و افطاری کے لیے راشن نہیں۔ اسپتالوں میں مریض لاچار پڑے ہیں۔ وزیراعظم کے نزدیک اس صورت حا ل کا حل کبھی کابینہ اور کبھی بیوروکریسی میں

تبدیلی ہے۔ بیڈگورننس کا یہی حال رہا تو ملک مزید پیچھے چلا جائے گا۔ وزیراعظم کے وعدوں اور دعوئوں کے باوجود ملک میں کرپشن کا دور دورہ ہے۔ حکومت احتساب کا موثر نظام متعارف کرانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ ڈھائی تین برسوں میں پارلیمنٹ کو مکمل طور پر نظرانداز کیا اور اداروں کو

مزید کمزور کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔ لاکھوں نوجوان روزگار کی تلاش میں مار ے مارے پھر رہے ہیں۔ مزدوروں اور غریبوں کے لیے اپنے بچوں کو سکول بھیجنا تو درکنار ان کا پیٹ پالنا بھی ناممکن ہو گیا ہے۔زراعت، صنعت میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ پی ٹی آئی کی حکومت ماحولیات کی چیمپیئن ہونے کے دعوے کرتی ہے ، مگر

اس کے دور حکومت میں کراچی کے ساتھ ساتھ لاہور بھی کچرامنڈی میں تبدیل ہو گیا ۔ لوگوں کے لیے ان شہروں کی فضا میں سانس لینا مشکل ہو چکا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قوم نظام میں تبدیلی کے لیے آگے بڑھے۔ حضور اکرمؐ کی امت ہونے کے ناطے ہمارا فرض ہے کہ قولی اور عملی شہادت کے ذریعے حق و صداقت کا علم

بلند کریں۔ کرپٹ سرمایہ دارانہ اور جاگیردارانہ نظام سے جان چھڑانا ہو گی۔ پاکستان کو امت کی رہنمائی کرنی ہے۔ عنان اقتدار انہی لوگوں کے ہاتھ رہا جو 73برسوں سے قوم پر مسلط ہے، تو خدانخواستہ بزرگوں کی قربانیاں رائیگاں جائیں گی اور قائداور اقبال کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکے گا۔ لوگ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں نفس کی طہارت پر زور دیں۔ قرآن و سیرت کا زیادہ سے زیادہ مطالعہ کریں اور دین کا آفاقی پیغام گھر گھر پہنچائیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…