منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نیازی صاحب شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہیں مارا کرتے، ہمت ہے توجاتی امراء کو گرا کر دکھائو،ظالم و جابر کا ہاتھ نہیں روکیں گے بلکہ توڑ دینگے ، ن لیگ کا اعلان

datetime 15  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ عمران نیازی صاحب شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہیں مارا کرتے، ہمت ہے توجاتی امراء کو گرا کر دکھائو،ظالم و جابر کا اب ہاتھ نہیں روکیں گے بلکہ توڑ دیں گے، رائے ونڈ کی اراضی 92 سے شریف خاندان کی ملکیت ہے اس کے تمام ریکارڈ عدالت میں جمع کروائے

گئے،غنڈے بدمعاش ٹولے نے تین ماہ سے بورڈ آف ریونیو اور رائے ونڈ میں جاتی امراء پر فوکس کیا ہوا ہے ،یہ چاہتے ہیں کہ رات کے اندھیرے میں شریف برادران کے رائے ونڈ کے گھر کو گرایا جائے ،عمران خان میں ہمت یا جرات ہے تو جاتی امراء کا گھر گرا کر دکھائے ،بورڈ آف ریونیو میں ریکارڈ کو تبدیل کروایا گیا ، عدالت نے گھر گرانے کا راستہ روکدیا وگرنہ انہوںنے رات کو پورا پروگرام بنالیاگیاتھا۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ تین سال پہلے نااہل چور کرپٹ گھٹیا غنڈے اوربدمعاش ملک پر مسلط ہوئے، تین سال میں ہر وہ حرکت ہوئی جو گھٹیا کھلنڈرے کرتے ہیں، تین سال پہلے سلیکٹڈ وزیر اعظم مسلط کیاگیا، وزیر اعظم نالائق جھوٹا تو تھا لیکن اتنا نیچ ہے اس کا اندازہ نہیں تھا۔جس طرح پریذائیڈنگ آفیسر کو یر غمال بنایا گیا اسی طرح تین ماہ سے حکومت نے سازش کر کے بورڈ آف ریونیو کو یرغمال بنایا ہوا ہے ،اے سی ڈی سی سمیت پنجاب کی مشینری کو یرغمال بنایا گیا تاکہ شریف خاندان کے گھر کے انتقال میں ردوبدل کیاجائے ،شریف خاندان کے گھر پر پوری مشینری لگادی ، غنڈوں بدمعاشوں نے پوری مشینری استعمال کی لیکن محکمہ لینڈ

ریونیو نے انکار کیا کہ شریف خاندان کا گھر ریاست کی زمین پر بنایا گیا ہے ،یہ چاہتے تھے رات کے اندھیرے میں رائے ونڈ کے گھر کو گرایاجائے، اس حکومت میں لوگوں کے گھر رات کے اندھیرے میں تباہ کئے جاتے ہیں ،ہمت یا جرات ہے تو عمران خان جاتی امرا ء کا گھر گرا کر دکھائے ۔ا نہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر براڈ شیٹ میں دن

دیہاڑے کمیشن کھاتے پکڑے گئے تو انہیں پنجاب میں لگا دیاگیا، افسران نے انکار کر دیا کہ شریف فیملی کے گھر کے کاغذات میں ردوبدل نہیں ہو سکتی، آج شہزاد اکبر نے پٹواریوں کو یرغمال بنایاہواہے ، رائے ونڈ کی اراضی 92 سے شریف خاندان کی ملکیت ہے اس کے تمام ریکارڈ عدالت میں جمع کروائے گئے،پرویز مشرف دور

میں بھی شریف خاندان کے گھر پر کسی نے حملہ نہیں کیا، بغض نوازشریف شہبازشریف میں عمران خان نیچ گھٹیا حرکتوں پر اتر آئے ہیں، کوئی شرم کریں کوئی حیا کریں ،آپ بغض نواز،شہباز میں حد سے نیچے گر گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عدالت نے گھر گرانے کا راستہ روک دیا وگرنہ رات کو پورا پروگرام بنالیاگیاتھا، چوروں کے ٹولے

کی دوہری شہریت ہے اب ان سب لوگوں کو ای سی ایل میں ڈالا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کس کے فارم ہائوس میں بیٹھ کر کاغذات میں تبدیلی کی گئی اور لینڈ ریونیو کے افسران کو یرغمال بنایاگیا، جعل سازی ٹمپرنگ سازی خفیہ طریقے سے کی گئی ،شریف فیملی کو کوئی نوٹس نہیں دیاگیا، راتوں رات انتقال تبدیل کروایا گیا اور یہ

منصوبہ بنایا گیا کہ گھروں کوتباہ کرنا ہے، رائے ونڈ گھر گرانے کیلئے وہ انتقال بدلا جو نواز شریف کی مرحوم والدہکا گھر ہے ،موضع کا انتقال بدلا جو ان کا گھٹیا پن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان حوصلہ رکھنا ،آپ ٹائوٹ بورڈ آف ریونیو کے آفیسر کو وزیر اعظم ہائوس میں بلائیں ،آپ نے پٹواریوں سے ریکارڈ تو بدلا لیکن شریف

خاندان کے پاس جو ریکارڈ ہے اسے کون بدلے گا، تنبیہ ہے کہ شریف برادران کے گھر کی طرف دیکھنے کی بھی جرات نہ کرنا ،یہ زمان پارک کا گھر نہیں جو کرپشن سے بنایاگیا ہو،یہ تین بار کے وزیر اعظم کا گھر ہے اورتمام دستاویزات عدالت میں جمع کروانے کے بعد حکم امتناعی مل گیا ہے ۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ جعلی فردیں بناکر

شمیم اختر کے بجائے حکومت پنجاب کا نام لکھا جارہاہے، کمروں میں بند کرکے ڈرا دھمکا کر افسران سے کاغذات میں ترمیم کروائی گئی،حکم امتناعی میں کہاگیا کہ گھر کا سٹیٹس برقرار رہے گا ۔ا نہوں نے کہا کہ گھنائونی سازش تب کی گئی جب ڈسکہ نوشہرہ میں خوب پٹے، حکومت ہر محاذ پرشکست کو ذاتی لڑائی میں تبدیل کرنا چاہتی ہے

،شہزاد اکبر برطانیہ اور پاکستان کی عدالتوں میں ذلیل ہورہاہے ،عزت آنے جانے کی چیز ہے بندہ شہزاد اکبر ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ گھر کی طرف اٹھنے والے ہاتھ کو توڑنا جانتے ہیں، اگر سمجھتے ہیں آپ قانون سے ماورا ہیں اس کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے، شریف خاندان گھر کی ملکیت شمیم اختر کے نام ہے ہمارا انتقال نہیں

بلکہ وراثت کاانتقال توڑا گیا،گھر کے حوالے سے شریف فیملی کو ایک بار بھی نوٹس نہیں دیاگیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی والدہ کے نام پر جو ہسپتال بنا ہے اس کی زمین نوازشریف کی دی ہوئی ہے ،جومشینری امپورٹ ہوئی اسے نوازشریف نے ٹیکس فری کیا ،آج وہ ان کے گھر کے انتقال کو تبدیل کررہاہے جو نوازشریف کی والدہ

کاگھر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہیں مارا کرتے، ندیم بابر کو پتلی گلی سے باہر بھیجا گیا ،عام کیانی نے ادویات میں غبن کیا اسے پارٹی میں عہدہ دیدیا۔چینی کی ایکسپورٹ کی عمران خان اور عثمان بزدار نے اجازت دی اب کون نوٹس لے گا، چینی کے غبن میں نیب انکوائری کروائے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ انتقال توڑ کر قبضہ نہیں لے سکتے ہوش کے ناخن لیں ،ظالم و جابر کا

اب ہاتھ نہیں روکیں گے بلکہ توڑ دیں ،نتائج کے ذمہ دار عمران نیازی ہوں گے،اب خوب نبٹیں گے اور آپ کو نانی یاد کروائیں گے۔انہوںنے کہاکہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور دیگر افسران اوچھے ہتھکنڈے سے باز رہیں ، ہم فوجداری مقدمات درج نہیں کروانا چاہتے، جہانگیر ترین چینی سکینڈل پر عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنے گا ،اگر نیب تحقیقات کرے تو چینی سکینڈل پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…