جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

معروف عالم دین عون محمد نقوی انتقال کر گئے

datetime 15  اپریل‬‮  2021 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف عالم دین مولانا محمد عون نقوی کراچی کے ہسپتال میں انتقال کر گئے، ماہ مقدس میں معروف عالم دین اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے، مرحوم کچھ دن سے بیمار تھے اور کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے، عون محمد نقوی شہنشاہ نقوی کے بڑے بھائی تھے۔دوسری جانب پاکستان میں گزشتہ

چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 118 افراد انتقال کرگئے، پانچ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 395 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 118 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 4 ہزار 740 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز آنے کی شرح 8 اعشاریہ 3 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 872 ہو گئی ہے، کْل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 39 ہزار 818 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 64 ہزار 685 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 9 لاکھ 42 ہزار 771 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 77 ہزار 294 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 276 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 46 ہزار 652 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 70 ہزار 310 ہو چکی ہے، اس سے

مزید 2 ہلاکتوں کے بعد کْل اموات 4 ہزار 533 ہو گئیں۔تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں اب تک 2 لاکھ 58 ہزار 441 مریض سامنے آئے ہیں، اس سے 24 گھنٹوں میں مزید 68 مریض انتقال کر گئے، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 7 ہزار 209 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 2 ہزار 290 ہو چکی ہے، اس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 29 افراد جاں بحق ہوئے اور کْل اموات 2 ہزار 761 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 68 ہزار 66 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اس سے مزید 6 افراد کے انتقال کے

بعد یہاں کْل 625 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 20 ہزار 580 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 221 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 14 ہزار 978 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث گزشتہ روز مزید 10 افراد فوت ہو گئے،اب تک یہاں کْل 420 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 153 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں،اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…