اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) نے دارالحکومت اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے نام مراسلہ بھیجا ہے ا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں پریپ تا 8 ویں جماعت تک کی کلاسز 28 اپریل تک نہیں ہوں گی،تاہم تعلیمی اداروں میں اس دوران آن لائن کلاسز کا عمل جاری رہے گا۔ایف ڈی ای کے
مراسلے میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں 19 اپریل سے نویں تا بارہویں تک کلاسز بحال ہوجائیں گی۔مراسلے کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی حدود کے سکولوں میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات 18 مئی کو ہوں گے۔ایف ڈی ای کے مطابق اسلام آباد میں پہلی تا چوتھی، چھٹی اور ساتویں جماعت کے امتحانات یکم جون سے شروع ہوں گے۔