بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

مظاہرین کا دھرنا ، لاہورکی متعدد سڑکیں تیسرے روز بھی بند‎‎

datetime 14  اپریل‬‮  2021 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور میں مذہبی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے مظاہرین کی وجہ سے شہر کی متعدد سٹرکیں تاحال بند ہیں ۔ بارہ اپریل کو مذہبی رہنما کی گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں کارکنان نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا جس کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔ کارکنوں نے لاہور کے علاوہ اسلام آباد، کراچی سمیت دیگر شہروں میں متعدد مقامات کر دیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت پولیس اور کارکنان کے درمیان جھڑپ کے بعد صورتحال مزید خراب ہو چکی ہے اس تصادم میں متعدد پولیس اور مذہبی جماعت کے کارکنان زخمی ہوئے ہیں ۔ صورتحال کی سنگینی کی وجہ سے شہر کی متعدد سٹرکیں مسلسل تیسرے روز بھی بند ہیں ۔ دوسری جانب گزشتہ روز صوبائی وزیر قانون پنجاب کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں لاہور کے 16 اہم مقامات سمیت مختلف اضلاع پر پولیس کیساتھ رینجرز تعینات کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے، ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی سب کیبنٹ کمیٹی برائے داخلہ کا وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا ذرائع کے مطابق اجلاس میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے لاہور کے 16 مقامات پر پولیس کیساتھ ساتھ رینجرز بھی تعینات کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ وزیراعلی سیکرٹریٹ، جی او آر ون، سول سیکرٹریٹ، گورنر ہاس، پنجاب اسمبلی، آئی جی آفس کے باہر رینجرز اور پولیس تعینات ہوگی۔اس کے علاوہ لاہور مال روڈ، کینال روڈ پر پولیس اور رینجرز کے اہلکار مشترکہ گشت کریں گے۔ جو قانون ہاتھ میں لے گا اسے فوری گرفتار کرکے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیس اور رینجرز کی ذمہ داری ہوگی کہ امن وامان کی صورتحال بہتر بنائیں تاہم حالات زیادہ خراب ہونے پر پاک فوج کی خدمات لی جا سکیں گی۔اجلاس سے خطاب میں راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہسپتالوں کو جانے والے راستے کھلے رکھے جائیں، بہت برداشت کر لیا، راستے بند نہیں ہونے دیں گے۔اس کے علاوہ اہم فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب بھر میں پولیس ملازمین اور افسران کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے دوبارہ اجلاس طلب کر لیا گیا ہے



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…