جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

قمر زمان کائرہ نے فضل الرحمٰن کے الفاظ نامناسب قرار دیدئیے

datetime 13  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن )پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے الفاظ کو نامناسب قرار دیدیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے ’باپ کو باپ نہیں بنانا چاہیے تھا‘ کہ الفاظ مناسب نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان نے نامناسب باتیں کی ہیں، توقع کرتے ہیں آ پ اپنے

الفاظ واپس لیں۔پی پی رہنما نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے معاہدوں کے ایک ایک لفظ کے ساتھ کھڑی ہے، معاہدے میں شامل ایک ایک لفظ پر پہرا دے رہے ہیں۔اْن کا کہنا تھا کہ ہم نے معاہدے سے انحراف نہیں کیا، ہم نے کون سا اتفاق رائے توڑا ہے؟، اتحادوں میں کبھی کسی کو شوکاز نوٹس نہیں دیا جاتا۔قمر زمان کائرہ نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم کوئی جماعت نہیں، شوکاز بھیجنے والے پیپلز پارٹی اور اے این پی سے معافی مانگیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر جماعتوں کا احترام کرتے ہیں، سربراہی اجلاس سے پہلے میڈیا میں کہا گیا کہ استعفوں کے بغیر لانگ مارچ کا فائدہ نہیں۔پی پی رہنما نے کہا کہ سینیٹ میں ن لیگ کے پاس اپنے 17 ووٹ اور ہمارے 21 ووٹ ہیں، حقائق کو مسخ نہ کیا جائے۔اْن کا کہنا تھا کہ تلخ باتیں ن لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں طرف سے ہوئی ہیں، شروعات ہماری طرف سے نہیں ہوئی۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سیاسی حکمت عملی درست ثابت ہوئی، سینیٹ کے امیدوار نے 172 ووٹ لیے، اتنے پر وزیراعظم بنتا ہے اور ہٹ بھی جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم پرامن احتجاج کے حق میں ہیں، تشدد کے نہیں، حکومت نے ا?ئی ایم ایف سے ایک اور سمجھوتہ کیا ہے، عوام پر ایک ہزار ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ معاہدہ ہوتا تو سب کے سامنے ہوتا، یہ ڈیل ہوئی ہے، ہم اس ڈیل کو مسترد کرتے ہیں، اس کی مذمت کرتے ہیں۔اْن کا کہنا تھا کہ یہ کون سی ترقی ہے کہ ہر چیز کو امپورٹ کیا جارہا ہے، گندم، چینی دالیں ہر چیز امپورٹ کی جارہی ہے، اسٹیٹ بینک اب ا?ئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی ڈکٹیشن پر چلے گا۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…