جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

باپ پارٹی‘‘ کو پیپلز پارٹی کا ’’باپ ‘‘ قرار دیکر گالی دی گئی ہے،حیران کن دعوی

datetime 13  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ/کراچی(این این آئی) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتازپارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا یہ کہنا کہ ’’ان کو توقع نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی والے ’’باپ‘‘کو اپنا ’’باپ‘‘ بنائیں گے اس سے بڑی گالی پیپلزپارٹی کو نہیں دی جاسکتی۔ وہ منگل کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے خودمبینہ طور پر میاں نوازشریف اوراس کی ملک سے لوٹی ہوئی دولت کو ہی ’’مائی باپ‘‘ کا درجہ دے چکے ہیں جبکہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت پیپلزپارٹی اور اے این پی کو دیوار کے ساتھ لگانے کی سازش کی گئی تاکہ ان کے علاوہ باقی پارٹیوں کا مستقبل قریب میں انتخابی اتحاد بنایا جاسکے ، انہوں نے کہا کہ استعفوں سے متعلق پیپلز پارٹی کے واضح موقف کے علم کے باوجود مارچ کی 26تاریخ کو ’’طے شدہ مارچ ‘‘کو 16مارچ کو ہی استعفوں سے نتھی کیا گیا تاکہ ’’لانگ مارچ‘‘ کے التوا کو پیپلز پارٹی کے خلاف استعمال کیا جاسکے لیکن شاہد خاقان عباسی کے شوکاز نوٹس نے سارا منصوبہ خاک میں ملادیا، ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سرتھوپنے کی سازش نہ صرف ناکام رہی بلکہ خود ان کے اپنے گلے پڑ گئی، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو شریف خاندان کی جاگیر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اوردیگر جماعتوں کو شریف خاندان کی چوری کا وکیل صفائی بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے لیکن پیپلز پارٹی اور اے این پی ان تمام سازشوں کو بھانپ گئی اور ان کے تمام سازشوںاور منصوبہ کو مٹی میں ملا دیا ہے۔



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…